
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے طالبان حکومت کی چھترول کردی۔
انہوں نے کہاکہ آج کل جدید ہتھیار آ گئے،رینج بہت دور تک چلی گئی،افغان مہاجرین کو ہم نے بہت عزت دی،سنہرا باب ہے۔
ان کاکہناتھاکہ افغان مہاجرین نے ہر شعبہ کے بزنس پر قبضہ کیا ہوا ہے، اربوں کھربوں کا بزنس افغان مہاجرین کا ہے،
خواجہ آصف نے کہاکہ افغانستان کو اچھے ہمسائے کے طور پر ٹریٹ کر سکتے ہیں بھائی نہیں بنا سکتے۔ ان کا کہنتھاکہ افغانستان کے تعلقات معاشی اورکنکٹیوٹی کےرکھنے چاہیے۔
انہوں نے کہاکہ40سے45 سال سےبربادی ہوئی ہے، ہمارے لوگ افغانستان میں جا کر ایل سیز کھولتے ہیں
انہوں نے کہاکہ افغان طالبان بہت بڑے دعوے کر رہے ہیں ، اس وقت بھی 2سیکٹرزپرجنگ جاری ہے
ان کا کہناتھاکہ پاک فوج نے افغان طالبان کوکاری ضرب لگائی ،افغانستان اپنی جنگ کی چاہ پوری کرلے۔ انہوں نے کہاکہ ہم ان کی چاہت بھی پوری کریں گے
وزیردفاع نے کہاکہ کوئی شک نہیں کہ اس وقت بھارت کےلیے خوشی کی انتہا نہیں ہوگی، کچھ حقیقت توآشکارہوئی ہے۔
خواجہ آصف کا کہناتھاکہ ہمارے لوگ کہتے ہیں ان سے بات ہونی چاہیے ، ہم بات چیت کےخلاف نہیں ہیں۔ ان کا کہناتھاکہ ہم نے ان سے کتنی بار بات چیت کی ہے؟ ہم ان کےمحسن ہیں۔
انہوں نے کہاکہ وہ 50سال سےیہاں بیٹھ کرروزی کما رہےہیں، پاکستان کی وجہ سےان کے چولہے چل رہے ہیں۔ ان کاکہناتھاکہ وہ یہاں سے پڑھے ہیں مگر ہمیں گالیاں دیتے ہیں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News