Advertisement
Advertisement
Advertisement

تحریکِ لبیک پاکستان کالعدم جماعت قرار، پابندی کا نوٹیفکیشن جاری

Now Reading:

تحریکِ لبیک پاکستان کالعدم جماعت قرار، پابندی کا نوٹیفکیشن جاری
تحریکِ لبیک پاکستان کالعدم جماعت قرار، پابندی کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے تحریکِ لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) پر باضابطہ طور پر پابندی عائد کرتے ہوئے اسے انسدادِ دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت کالعدم تنظیم قرار دے دیا ہے۔

وزارتِ داخلہ کی جانب سے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کی نقول ٹی ایل پی قیادت، الیکشن کمیشن آف پاکستان، تمام صوبائی حکومتوں اور متعلقہ اداروں کو فوری عملدرآمد کے لیے بھیج دی گئی ہیں۔

وزارتِ قانون نے قانونی کارروائی شروع کردی

ذرائع کے مطابق وزارتِ قانون نے پابندی برقرار رکھنے کے لیے درکار قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

اٹارنی جنرل کے دفتر سے مشاورت کے بعد سپریم کورٹ میں باضابطہ ریفرنس دائر کیا جائے گا۔ عدالتِ عظمیٰ اس ریفرنس میں فراہم کردہ شواہد کا جائزہ لے گی اور باقاعدہ سماعت کے بعد حتمی فیصلہ کرے گی۔

Advertisement

یہ ریفرنس آئین کے آرٹیکل 17 (2) اور (3) کے تحت دائر کیا جارہا ہے، جو اُن سیاسی جماعتوں پر قدغن لگانے سے متعلق ہے جو قومی سلامتی یا عوامی نظم و ضبط کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث ہوں۔

ٹی ایل پی کی مبینہ پرتشدد سرگرمیوں کے شواہد شامل

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت سپریم کورٹ میں جمع کرائے جانے والے ریفرنس کے ساتھ ٹی ایل پی کی مبینہ پرتشدد اور دہشت گردانہ سرگرمیوں کے شواہد بھی پیش کرے گی۔

حکام نے تصدیق کی کہ ریفرنس ترجیحی بنیادوں پر تیار کیا جارہا ہے اور جلد جمع کرا دیا جائے گا۔

کراچی میں ٹی ایل پی دفاتر اور مدارس کی تفصیلات جمع

دوسری جانب وفاقی حکومت کے فیصلے کے بعد کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کالعدم تنظیم کے دفاتر اور منسلک مدارس کا تفصیلی ڈیٹا جمع کرلیا ہے۔

Advertisement

ذرائع کا بتانا ہے کہ شہر بھر میں درجن سے زائد مقامات کی نشاندہی کی جاچکی ہے جب کہ باقی تفصیلات اکٹھی کرنے کا عمل جاری ہے تاکہ ٹی ایل پی نیٹ ورک کا مکمل نقشہ تیار کیا جاسکے۔

دفاتر سیل اور منتظمین کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

حکام نے بتایا کہ ٹی ایل پی کے تمام دفاتر جو لاہور میں قائم مرکزی کمانڈ کے ماتحت کام کررہے تھے، سیل کردیے جائیں گے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ان دفاتر کے منتظمین اور مالی معاونین کی نشاندہی بھی کرلی ہے۔

ایک سینئر افسر نے بتایا ’’جو افراد تشدد پر اکسانے یا تخریبی سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے، اُن کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی جب کہ ٹی ایل پی کے غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے گرد گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے‘‘۔

کراچی میں کریک ڈاؤن کی تیاری مکمل

ذرائع نے مزید بتایا کہ وزارتِ داخلہ کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے کراچی میں جلد بھرپور کریک ڈاؤن متوقع ہے۔ یہ کارروائی وفاقی حکومت کے اُس فیصلے کا تسلسل ہے جس کے تحت تحریکِ لبیک پاکستان کو انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت کالعدم قرار دیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہیلتھ انڈسٹری میں پسِ پردہ خدمات انجام دینے والے محنت کشوں کو پہلی بار ایوارڈز سے نواز دیا گیا
پولیس حراست میں نوجوان کی ہلاکت، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تشدد کی تصدیق
علاقائی تجارتی راہداریوں سے معاشی انقلاب برپا ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف
دس سال میں پاکستان کا قرض چار گنا بڑھ کر جی ڈی پی کے 71 فیصد تک پہنچ گیا
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج، 9 نکاتی ایجنڈے پر غور متوقع
وفاقی حکومت نے پہلی سہ ماہی میں 515 ارب روپے کا نیا قرض حاصل کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر