
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کو پاکستان میں کسی بھی جگہ چھپنے نہیں دیں گے۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اورکزئی میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کی ستائش کرتے ہوئے، 30 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔
یہ بھی پڑھیں: اورکزئی آپریشن؛ سیکیورٹی فورسز کا فتنہ الخوارج کو بھرپور جواب، 30 دہشتگرد ہلاک
محسن نقوی نے کہا کہ خوارجی دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، سکیورٹی فورسز نے 30 خوارجی دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچا کر بڑی کامیابی حاصل کی۔
محسن نقوی نے مزید کہا کہ قوم دہشتگردی کے خاتمے کے لیے سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کو پاکستان میں کسی بھی جگہ چھپنے نہیں دیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News