
پاک افغان فورسز کے درمیان فائرنگ اور کشیدہ صورتحال کے باعث طورخم بارڈر کو دونوں اطراف سے بند کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سرحد کی بندش کے بعد تجارتی سرگرمیاں اور مسافروں کی پیدل آمد و رفت مکمل طور پر معطل ہو گئی ہے جبکہ تمام مال بردار گاڑیوں کو عارضی طور پر لنڈی کوتل منتقل کر دیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ بارڈر بندش کے باعث دونوں جانب کے شہریوں اور تاجروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ آمد و رفت اور سامان کی ترسیل رک جانے سے تجارتی نقصانات کا بھی خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ صورتحال معمول پر آنے کے بعد سرحد دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ شب افغانستان کی جانب سے پاک افغان بارڈر پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی تھی، جس کے بعد پاک فوج نے بھرپور ردعمل دیتے ہوئے دشمن کی متعدد پوسٹوں کو مؤثر طور پر نشانہ بنایا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News