
پاکستان نے افغانستان میں موجودگل بہادر گروپ کے 70 سے زائد خارجی واصل جہنم کردیے۔ سیکیورٹی حکام کے مطابق 17 اکتوبر کی رات کوپکتیکا میں انتہائی ٹارگٹڈ کارروائی کی گئی۔
خوارجی گل بہادر گروپ پاکستان ميں دہشت گردی کی بڑی اورمتعدد وارداتوں ميں ملوث ہے۔ سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ یہ خوارجی افغانستان سے پاکستان میں داخل ہو کر دہشت گردانا حملوں میں ملوث تھے۔
17اکتوبر کو خادي، شمالی وزيرستان ميں بھی اسی گروپ نے ناکام VBIED حملہ کیا۔حملے ميں 3 خواتين، 2 بچے اور ایک جوان شہيد ہوئے تھے۔
خارجی گل بہادرگروپ پرمستنداسٹرائیکس میں ہلاک خارجی سرغنوں ميں فرمان عرف الکرامہ شامل ہے۔ خارجی صدیق اللہ داوڑ، خارجی غازی مداخیل، خارجی مقرب اور خارجی قسمت اللہ بھی واصل جہنم ہوئے۔
اس کے علاوہ خارجی سرغنہ گلاب عرف دیوانہ، خارجی رحمانی، خارجی عادل اور خارجی فضل الرحمان بھی ہلاک ہوچکے۔
سیکیورٹی حکام کے مطابق مارے جانے والا خارجی فضل الرحمان، خارجی گل بہادرکا قریبی رشتہ دار بھی ہے۔
خارجی عاشق اللہ عرف کوثر اور خارجی یونس بھی اسٹرائیک میں اپنے انجام کو پہنچ چکے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News