Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایس پی عدیل اکبر کی میڈیکل رپورٹ اور چھٹی کی درخواست منظر عام پر آ گئی

Now Reading:

ایس پی عدیل اکبر کی میڈیکل رپورٹ اور چھٹی کی درخواست منظر عام پر آ گئی
ایس پی عدیل اکبر کی میڈیکل رپورٹ اور چھٹی کی درخواست منظر عام پر آ گئی

ایس پی عدیل اکبر کی میڈیکل رپورٹ اور چھٹی کی درخواست منظر عام پر آگئی ہے۔ مبینہ طور پر خودکشی کرنے والے اسلام آباد پولیس کے افسر نے بیماری کے باعث 3 دن کی طبی رخصت کی درخواست دی تھی۔

تاہم ان کی چھٹی منظور نہیں کی گئی، اسی وجہ سے وہ ڈیوٹی پر موجود تھے۔ مگر اب خودکشی کے بعد  ان کی چھٹی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیاگیا ہے ۔

چھٹی کے نوٹیفیکشن پر بھی 23اکتوبر درج ہے۔ قریبی ذرائع کا کہناہے کہ مرحوم چھٹی نہ ملنے کی وجہ سے زہنی دبائو کا شکار تھے۔

پولیس کی جانب سے بظاہر  فیس سیونگ کے لیے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ۔ عجلت میں جاری نوٹیفکیشن میں تاریخ بھی ہاتھ سے لکھی گئی۔

ابھی ان کی  سٹڈی کی چھٹی کا معاملہ بھی زیر التوا تھا۔

Advertisement

میڈیکل رپورٹ کے مطابق عدیل اکبر کا ڈینگی ٹیسٹ 20 اکتوبر کو مثبت آیا تھا۔ ڈاکٹرز نے انہیں 3 دن تک مکمل آرام کا مشورہ دیا تھا۔

دستاویزات کے مطابق عدیل اکبر نے بیماری کے باعث اپنی رخصت کی درخواست ڈی آئی جی اسلام آباد کو ارسال کی تھی۔

طبی رخصت سے متعلق اطلاع اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ اسلام آباد کو بھی دی گئی تھی۔

عدیل اکبر نے استدعا کی تھی کہ انہیں 20 سے 22 اکتوبر تک طبی بنیادوں پر چھٹی دی جائے تاکہ وہ صحت یاب ہو سکیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چھٹی کی منظوری نہ ملنے کے باعث ایس پی عدیل اکبر شدید بخار کے دوران بھی ڈیوٹی انجام دے رہے تھے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بنوں میں دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام ، 20 کلو وزنی آئی ای ڈی نا کارہ بنا دی گئی
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
صدر زرداری کا شہبازشریف کو فون ، آزاد کشمیر میں حکومت بنانے پر اعتماد میں لیا
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
آزاد کشمیر میں حکومت سازی، پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں اہم ملاقات متوقع
آزاد کشمیر میں حکومت سازی، پیپلز پارٹی کو اکثریت کے لیے 27 ارکان کی حمایت درکار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر