
سیکیورٹی فورسز نے باجوڑ کی تحصیل ماموند کے علاقہ تنگئی میں فتنۃ الخوارج کی سیکڑوں کلو گرام بارود سے بھری گاڑی کو تباہ کر دیا۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق رات سے سڑک کنارے چھوڑی گئی گاڑی کو سیکیورٹی فورسز نے فائر کرکے دھماکے سے اڑا دیا، گاڑی میں بارودی مواد موجود تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ فتنۃ الخوارج نے گاڑی کو باجوڑ میں کسی سول آبادی میں جا کر دھماکے سے اڑانا تھا تاہم سیکیورٹی فورسز نے گاڑی کو تباہ کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: باجوڑ میں بارودی مواد کا دھماکہ؛ پاک فوج کا بروقت ایکشن، معصوم بچوں کی جانیں بچا لی گئیں
سیکیورٹی فورسز یا عوام کا کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا، یہ بارود افغانستان سے پاکستان اسمگلنگ کے مال کے ساتھ لایا جاتا ہے۔
سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان شاء اللہ، نیشنل ایکشن پلان کے تحت آخری خوارجی کے خاتمے تک عوام اور افواجِ پاکستان ملک کے دفاع کے لیے یونہی ڈٹی رہیں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News