
پیپلزپارٹی نے وفاقی حکومت کو وعدوں پر عملدرآمد کے لئے ایک ماہ کی مہلت دیدی ۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی زیرصدارت بلاول ہاؤس میں اہم اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔
اجلاس میں پی پی اورن لیگ سے سیاسی اتحاد،آئندہ سیاسی محاذآرائی سے بچنے اورملکی سرحدوں کی صورتحال پر تفصیلی غورکیاگیا۔
اجلاس میں معیشت ، پارٹی امور اور پیپلزپارٹی کے رہنماؤں مشاورت کی گئی۔ پیپلزپارٹی اور ن لیگ سے سیاسی اتحاد کے حوالے سے بات ہوئی
چاروں صوبوں میں پیپلزپارٹی کے رہنما اجلاس میں موجود تھے ۔
مرادعلی شاہ،یوسف رضاگیلانی،پرویزاشرف،سرفرازبگٹی،اعتزازاحسن،میرصادق عمرانی اورنواب وسان اجلاس میں شریک ہوئے۔
اجلاس میں کیا ہوا؟
بلاول نے پارٹی رہنماؤں کو وزیر اعظم شہباز شریف اور وفاقی وزراء سے ملاقات سے متعلق آگاہ کیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں پیپلز پارٹی پنجاب کے رہنماؤں کا مسلم لیگ ن اور پنجاب حکومت سے متعلق تحفظات کا اظہارکیا۔
صدر آصف علی زرداری نے نوابشاہ میں نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار سے ہونی والی گفتگو سے متعلق رہنماؤں کواعتماد میں لیا۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی صدارت میں پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس@BBhuttoZardari pic.twitter.com/u0FRHrij8w
— PPP (@MediaCellPPP) October 18, 2025
اجلاس کے بعد شیری رحمان کی پریس کانفرنس
سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی پیپلزپارٹی نے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کی ۔ اس موقع پر شیری رحمان نے کہاکہ حکومت کو وعدوں پر عملدرآمد کے لیے ایک ماہ کا وقت دیا ہے
انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کی جانب سے کیے گئے وعدوں پر سی ای سی ارکان کو آگاہ کیا گیا۔شیری رحمان کا کہنا تھاکہ اجلاس میں بلاول بھٹو کی جانب سے معرکہ حق میں سفارتی کوششوں کو سراہا گیا۔
شیری رحمان نے کہاکہ صدر مملکت کی ایک ملاقات ہوئی جس میں تحفظات کو سامنے رکھا گیا۔ اجلاس میں وفاقی حکومت سے چپقلش پر تفصیلی بات ہوئی۔
ان کا کہناتھاکہ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے، اجلاس میں پیپلزپارٹی نے دہشت گردی کی شدید مذمت کی۔ ان کا کہناتھاکہ دہشت گردی کے خلاف اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑے ہیں۔
شیری رحمان نے کہاکہ دہشت گردی کے چیلنج کو پیپلز پارٹی اچھی طرح سمجھتی ہے۔ ان کا کہناتھاکہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردی ہو رہی ہے۔
اجلاس میں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے مسائل پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔کارکن آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں سیاسی کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News