
محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے بھر میں بڑے پیمانے پر اساتذہ کے تبادلے کرتے ہوئے دس ہزار سے زائد اساتذہ کو مختلف اسکولوں میں تعینات کر دیا ہے۔
محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ کے اسکولز میں اساتذہ و طلباء کے تناسب اور ضرورت کے تحت تدریسی عمل بحال رکھنے کے لیے 10 ہزار 490 اساتذہ کے تبادلے کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ میں معیارتعلیم انحاط پذیری کا شکار!
ویڈ لاک پالیسی کے تحت بھی اساتذہ کے تبادلے کیے گئے ہیں، جبکہ اسکولز میں تعلیمی معیار بہتر بنانے کے لیے اساتذہ کی نئی تعیناتیاں بھی کی گئی ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ ایس ٹی آر کے تحت تبادلوں کے باعث 1320 بند سکول دوبارہ کھل جائیں گے، یہ سکول اساتذہ کے ریٹائرمنٹ یا انتقال کے سبب بند ہو گئے تھے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ان تبادلوں سے 1550 سکولوں میں اساتذہ کی کمی پوری ہو جائے گی جبکہ ایک استاد پر مشتمل 1328 سکولوں میں تدریسی عملے کی تعداد بڑھا دی گئی ہے۔
ترجمان محکمہ تعلیم کے مطابق ویڈ لاک بنیادوں پر 1671 اساتذہ کے تبادلے ہوئے جن میں 1198 خواتین اور 473 مرد اساتذہ کے مسائل حل کیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News