Advertisement
Advertisement
Advertisement

کور کمانڈرز کانفرنس؛ بھارت کی جغرافیائی برتری کے خیالی تصورات کو توڑنے کا عزم

Now Reading:

کور کمانڈرز کانفرنس؛ بھارت کی جغرافیائی برتری کے خیالی تصورات کو توڑنے کا عزم
بھارت کی جغرافیائی برتری کے خیالی تصورات کو توڑنے کا عزم

راولپنڈی: 272 ویں کور کمانڈرز کانفرنس میں فورم نے کہا کہ بھارتی جارحیت کا فوری اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا جب کہ بھارت کی جغرافیائی برتری کے خیالی تصورات کو توڑ دیا جائے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی زیر صدارت 272 ویں کور کمانڈرز کانفرنس جی ایچ کیو راولپنڈی میں منعقد ہوئی جس میں ملکی سلامتی، خطے کی صورتحال اور حالیہ آپریشنز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کانفرنس کا آغاز بھارتی پراکسیز کے حملوں میں شہید ہونے والے جوانوں کے لیے فاتحہ خوانی سے ہوا۔

آرمی چیف نے افواجِ پاکستان کی قربانیوں اور استقامت کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک فوج غیر ملکی اسپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف ہر محاذ پر ڈٹ کر کھڑی ہے۔ انہوں نے حالیہ سیلابوں میں ریسکیو اور ریلیف آپریشنز پر بھی فوج کے کردار کو سراہا۔

دہشتگردی و جرائم کا گٹھ جوڑ قومی سلامتی کے لیے خطرہ

Advertisement

فورم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان دشمن قوتوں کے عزائم ناکام بنائے جائیں گے اور ریاست دشمن عناصر کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

کور کمانڈرز نے واضح کیا کہ دہشتگردی اور جرائم کے گٹھ جوڑ کو بعض سیاسی عناصر کی سرپرستی حاصل ہے جو قومی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہے۔

بھارت کی اشتعال انگیزی پر شدید تشویش

کور کمانڈرز کانفرنس نے بھارتی قیادت کے اشتعال انگیز بیانات اور جنگی جنونیت پر شدید اظہارِ تشویش کیا۔

فورم نے کہا کہ بھارت کی جارحیت کا فوری اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا اور اس کے ’’جغرافیائی برتری کے خیالی تصورات‘‘ کو توڑ دیا جائے گا۔

اجلاس نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پاکستان ہر نئی صورتحال کا مؤثر اور نیا جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

Advertisement

فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے نیٹ ورکس کے خاتمے کا عزم

کور کمانڈرز نے بھارتی سرپرستی میں چلنے والی دہشتگرد تنظیموں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندستان کو جڑ سے اکھاڑنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

فورم نے پاکستان کی حالیہ سفارتی کامیابیوں کو سراہا، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اسٹریٹجک دفاعی معاہدے کو خطے میں امن و استحکام کے لیے سنگِ میل قرار دیا۔

کشمیر و فلسطین کی غیر متزلزل حمایت

کور کمانڈرز کانفرنس میں کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی اور فلسطینی عوام کے حق میں غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا گیا۔

فورم نے فلسطین میں فوری جنگ بندی اور انسانی امداد کی فراہمی پر زور دیا اور 1967ء کی سرحدوں پر مبنی آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کی۔

Advertisement

آپریشنل تیاری اور نظم و ضبط پر زور

آرمی چیف نے کور کمانڈرز کو ہدایت کی کہ آپریشنل تیاری، نظم و ضبط اور اختراعات میں اعلیٰ معیار برقرار رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج روایتی اور غیر روایتی خطرات سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پشاور ہائیکورٹ کا گورنر خیبرپختونخوا کو نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے کا حکم
تحریک لبیک کا مریدکے میں پرتشدد احتجاج؛ انتشار پسند مظاہرین کو منتشر کر دیا گیا
پانی کی چوری کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، سی او او واٹر کارپوریشن
نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا انتخاب پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج
ہم امن کیلئےصدر ٹرمپ کے منفرد کردار کی تعریف کرتے رہیں گے، وزیرِاعظم
پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں سیز فائر کے باوجود سردمہری برقرار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر