Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی: بھتہ خوری کے واقعات میں تشویشناک اضافہ

Now Reading:

کراچی: بھتہ خوری کے واقعات میں تشویشناک اضافہ
کراچی: بھتہ خوری کے واقعات میں تشویشناک اضافہ

کراچی میں بھتہ خوری کے واقعات میں ایک بار پھر تشویشناک اضافہ، واقعات کا ڈیٹا بول نیوز کو موصول  ہوگیا جس کے مطابق رواں برس کے دوران کراچی میں 96 بھتے کےکیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

حکام کے مطابق اس حوالے سے حساس اداروں نے رپورٹ تیار کرلی ہے جس میں بتایا گیا کہ ضلع شرقی میں 15بھتےکےکیس رپورٹ ہوئے، جبکہ ضلع ملیر میں 5، کورنگی میں 3، ضلع غربی میں 20، ضلع وسطی میں37، ضلع ساؤتھ میں2، ضلع سٹی میں 12 اور ضلع کیماڑی میں 2 بھتےکےکیس رپورٹ ہوئے۔

حکام  کا کہنا ہے کہ رواں برس حساس اداروں اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی کےدوران 33 بھتہ خوروں کو گرفتارکیاگیا، جبکہ چار بھتہ خور سی آئی اے کے پولیس مقابلےمیں مارے گئے۔

حکام کے مطابق شہرمیں بھتہ لیاری گینگ وار کےمختلف گروپس کی جانب سےطلب کیاجارہاہے، وصی اللہ لاکھوں گروپ، احمد علی مکسی گروپ، ایاز زہری گروپ، سکندرعرف سکھو گروپ، سابقہ عزیر گروپ، اور بہادر پی ایم ٹی گروپ شامل ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ گینگ وار بھتہ خوروں کی جانب سےرقم بیرون ملک بھیجی جاتی ہے، لیاری گینگ وار بھتہ خور گروپ کےسرغنہ وسیع اللہ لاکھوں کی گرفتاری اور ریڈ وارنٹ کےلیےایس ایس پی سٹی کوایف آئی اے کو بھی خط بھی لکھ چکےہیں۔

Advertisement

حکام نے بتایا کہ گزشتہ روز بھتےکے بڑھتے واقعات پرتاجر برادری کی جانب سےبھی تشویش کا اظہارکیاگیا ہے، حساس اداروں اور قانون نافذ کرنےوالےاداروں کی جانب سےواقعات کی تفتیش و تحقیقات جاری ہے۔

بھتہ خوروں کی جانب سےابتدائی طور پر پہلے دھمکیاں دی جاتی ہے، عام طور پر کاروباری یا دکانداروں افراد کو فون یا میسج کرکے رقم طلب کی جاتی ہے، رقم طلب کرنےکے لیے کال غیر ملکی نمبر سے کی جاتی ہے، مطالبات نہ ماننےپرسنگین نتائج کی دھمکی دی جاتی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ بھتہ خوروں کی جانب سےمخصوص علاقوں کےلیےمقامی گینگ وارکےشوٹرزمقرر کیےجاتےہیں، مطالبات پورے نہ ہونےپرگروہ فائرنگ، یا پراپرٹی کو نقصان پہنچانے کی دھمکیاں یاحملےکرتےہیں۔ جبکہ رواں ماہ کے دوران زیر تعمیر عمارتوں پر فائرنگ کی گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوران قید آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر کتے چھوڑے گئے، سابق سینیٹرمشتاق احمد،ویڈیو پیغام جاری
ایس-ٹریک پورٹل کی بندش، چینی کی فراہمی رک گئی، قیمتیں بڑھنے کا خطرہ
سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، اعلیٰ سطحی کاروباری وفد پاکستان پہنچ گیا
پیپلزپارٹی سے بڑھتےاختلافات: محسن نقوی کل وزیراعظم سے اہم ملاقات کریں گے
سندھ میں ٹائر جلانے اور پائرو لائسز پلانٹس کے آپریشن پر مکمل پابندی عائد
بلوچستان میں معدنیات کے ذخائر کے منصوبے پر بڑی پیشرفت، 3.5 ارب ڈالر کا معاہدہ طے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر