
لاہور: پولیس نے ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی کے گھر پر چھاپے میں برآمدگی کی تفصیل جاری کردی۔
پولیس نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل) کے سربراہ سعد رضوی کے گھر پر چھاپہ مار کارروائی کی جس کے دوران بھاری مقدار میں ملکی و غیر ملکی کرنسی اور قیمتی زیورات برآمد ہوئے۔
پولیس حکام کے مطابق چھاپے کے دوران 14 کروڑ 44 لاکھ روپے کی پاکستانی کرنسی برآمد ہوئی جب کہ 6 کروڑ 34 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا سونا بھی ضبط کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق کارروائی میں بھارتی کرنسی کے 50 ہزار کے نوٹ بھی برآمد ہوئے جب کہ غیر ملکی کرنسی میں برطانیہ، کینیڈا، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی کرنسی شامل ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ برآمد شدہ غیر ملکی کرنسی کی مجموعی مالیت 25 لاکھ روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے جب کہ چھاپے میں برآمد ہونے والی رقم اور زیورات کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News