استنبول مذاکرات میں پیشرفت نہ ہو سکی ، دہشتگردوں کی سرپرستی منظور نہیں ، پاکستان نے واضح موقف پیش کردیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بظاہر لگ رہاہے کہ طالبان کسی اور ایجنڈے پر کام کررہے ہیں ۔
مذاکرات میں پاکستان نے واضح کردیا کہ افغان طالبان کی طرف سے کی جانے والی دہشتگردوں کی سر پرستی منظور نہیں۔
پاکستانی وفد نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ اس کے خاتمے کے لیے ٹھوس اور یقینی اقدامات کرنے پڑیں گے۔ اس کے برعکس طالبان کے دلائل غیر منطقی اور زمینی حقائق سے ہٹ کر ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ طالبان کا ایجنڈا افغانستان، پاکستان اور خطے کے مفاد میں نہیں ہے۔ مذاکرات میں مزید پیشرفت افغان طالبان کے مثبت رویے پر منحصر ہے۔
واضح رہے کہ دونوں ملکوں کے وفود کے درمیان مذاکرات کا ایک دور گزشتہ روز ہوا تھا، جس میں دونوں اطراف سے اپنا اپنا مؤقف پیش کیا گیا۔
پہلے روز مذاکرات سے قبل فریقین نے ایک دوسرے کی سابقہ تجاویز پر اپنے تحریری جوابات دینے کے ساتھ ساتھ متبادل نکات بھی سامنے رکھے۔
اس سے قبل دونوں ممالک نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہونے والے مذاکرات میں جنگ بندی پر اتفاق کیا تھا۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
