Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسحاق ڈار کے پولینڈ ، سعودیہ ، مراکش اور دبئی کے نائب وزرائے اعظم کو فون

Now Reading:

اسحاق ڈار کے پولینڈ ، سعودیہ ، مراکش اور دبئی کے نائب وزرائے اعظم کو فون
اسحاق ڈار کے پولینڈ ، سعودیہ ، مراکش اور دبئی کے نائب وزرائے اعظم کو فون

اسحاق ڈار کے پولینڈ ، سعودیہ ، مراکش اور دبئی کے نائب وزرائے اعظم کو فون ، دو طرفہ تعاون بڑھانے پر بات چیت کی۔

پاک پولینڈ نائب وزائے اعظم  کے درمیان وفود کی سطح پرمذاکرات ہوئے ۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ دونوں ممالک نے دوطرفہ تعلقات ، مختلف  شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق  کیا ۔

دونوں ممالک کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط بھی  ہوئے۔ پولینڈ کے نائب وزیراعظم نے علاقائی امن و استحکام  کیلئے پاکستان کاکردارسراہا ۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار  نے یواے ای کے نائب وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ نائب وزیراعظم کا سعودی عرب کے وزیرخارجہ سے بھی ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔

اسحاق ڈار کومراکش کے وزیرخارجہ نے فون کیا ۔ ترجمان دفترخارجہ کا کہناتھاکہ  رابطوں میں علاقائی وعالمی پیشرفت،باہمی دلچسپی کےامورپرتبادلہ خیال ہوا۔

Advertisement

ترجمان دفتر خارجہ کا کہناتھاکہ  پاکستان افغانستان کے ساتھ مذاکرات میں قطر کے کردارکو سراہتاہے۔  افغانستان دوحہ مذاکرات میں کیے گئے  وعدوں پرعملدرآمد  کرے۔

دوحہ مذاکرات کےتحت افغانستان کی صورتحال پرنظر رکھے ہوئے ہیں۔ ترجمان کاکہناتھاکہ پاکستان مغربی کنارےکےانضمام کےاسرائیلی منصوبےکی مذمت کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ اسرائیلی پارلیمنٹ کی متنازع قانون سازی عالمی قوانین کی صریحاًخلاف ورزی ہے۔  انہوں نے کہاکہ پاکستان آزاداورخودمختارفلسطینی ریاست کےقیام کی حمایت جاری رکھے گا۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کے خلاف افغان طالبان رجیم کا مذموم پروپیگنڈا بے نقاب
تحریکِ لبیک پاکستان کالعدم جماعت قرار، پابندی کا نوٹیفکیشن جاری
ہنگو میں دھماکہ، ایس پی آپریشنز سمیت تین پولیس اہلکار شہید
ہیلتھ انڈسٹری میں پسِ پردہ خدمات انجام دینے والے محنت کشوں کو پہلی بار ایوارڈز سے نواز دیا گیا
پولیس حراست میں نوجوان کی ہلاکت، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تشدد کی تصدیق
علاقائی تجارتی راہداریوں سے معاشی انقلاب برپا ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر