
اسلام آباد: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے رواں مالی سال کے لیے پاکستان کے ٹیکس اہداف میں کمی پر رضا مندی ظاہر کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف اور پاکستانی حکام کے درمیان 160 ارب روپے کے ٹیکس ہدف میں کمی پر اتفاق ہوگیا، اب مالی سال 2024-25 کے لیے ٹیکس وصولیوں کا ہدف 14 ہزار 131 ارب روپے سے کم کرکے 13 ہزار 971 ارب روپے مقرر کیا جائے گا۔ تاہم، اس کمی کی حتمی منظوری آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کی مشاورت سے مشروط ہوگی۔
ذرائع نے بتایا کہ میمورنڈم آف اکنامک اینڈ فنانشل پالیسیز کا ڈرافٹ پاکستان کی معاشی ٹیم کے ساتھ شیئر کردیا گیا ہے اور پاکستان نے اس پر مکمل عمل درآمد کی یقین دہانی کرائی ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان نے آئی ایم ایف کے طے کردہ اہم ٹیکس اہداف حاصل کرلیے
وزارتِ خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ دو ہفتوں تک جاری رہنے والے مذاکرات مثبت انداز میں مکمل ہوئے۔ اہم معاشی اہداف فائنل ہونے کے بعد آئی ایم ایف مشن اپنا دورہ مکمل کرکے وطن واپس روانہ ہوگیا۔
حکام کے مطابق قرض پروگرام کے دوسرے جائزے کی کامیاب تکمیل کے لیے پاکستان پُرامید ہے۔ آئی ایم ایف کے ساتھ اب تک کی بات چیت تعمیری اور حوصلہ افزا رہی ہے۔
اعلامیے کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف نے آئندہ ہفتوں میں ورچوئل مذاکرات جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا ہے، تاہم معاہدہ طے پانے کی صورت میں پاکستان کو 1.2 ارب ڈالر کی اگلی قسط موصول ہونے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News