Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

Now Reading:

پاکستان ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
پاکستان ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹنینٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ معرکہ حق میں بھارت پاکستان کا کوئی بھی طیارہ نہیں گرا سکا، پاکستان بھارت کے ساتھ ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں، چینی ہتھیار ’توقعات‘ پر پورا اترے۔

غیر ملکی جریدے ’بلومبرگ‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ  ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان نے کبھی بھی اعداد و شمار اور حقائق سے کھیلنے یا چھپانے کی کوشش نہیں کی اور تصدیق کی کہ معرکہ حق میں ہندوستان پاکستان کا کوئی بھی طیارہ نہیں گرا سکا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی قوم تو نہ پہلے جھکی تھی اور نہ ہم اب جھکیں گے، ڈی جی آئی ایس پی آر

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی دفاعی ترقیاتی حکمتِ عملی ہمیشہ مؤثر اور کارگر پلیٹ فارمز کے ساتھ اندرونِ ملک تیار کردہ ٹیکنالوجی کو شامل کرنے پر مبنی رہی ہے۔

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتہ قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی 7 بھارتی طیارے مار گرائے جانے کی تصدیق کی تھی، رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ “معرکۂ حق” میں پاکستان کے چینی ساختہ J-10C طیاروں نے رافیل سمیت بھارتی فضائیہ کے متعدد طیارے تباہ کیے۔

Advertisement

ڈی جی آئی ایس پی آر نے پاکستانی ہتھیاروں اور چینی دفاعی پلیٹ فارمز کی مؤثر کارکردگی کی بھی توثیق کی۔، رپورٹ کے مطابق، گزشتہ ماہ پاکستان نے Z-10ME حملہ آور ہیلی کاپٹر کو اپنے ہتھیاروں میں شامل کرنے کا اعلان کیا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان چینی ہتھیاروں کے ساتھ ساتھ امریکی ساختہ F-16 طیاروں کا بھی استعمال کرتا ہے، جو ملکی دفاعی نظام کو مزید مضبوط بناتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسرائیل نے سابق سینیٹر مشتاق احمد کو رہا کردیا، 150 ساتھیوں کے ہمراہ اردن پہنچ گئے
وزیراعظم شہباز شریف دورہ ملائیشیا مکمل کر کے وطن واپس روانہ
کراچی: بھتہ خوری کے واقعات میں تشویشناک اضافہ
بین الاقوامی یونیورسٹی ملائیشیا سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری حاصل کرنااعزازہے، وزیراعظم
پاکستان اور ملائشیا کا 21 نکاتی مشترکہ اعلامیہ جاری دو طرفہ تعلقات، تجارت، دفاعی تعاون اور فلسطین کے حق میں یکجہتی کا اظہار
پاکستان اور ملائیشیا میں تجارتی و اقتصادی تعاون بڑھانے کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے، وزیراعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر