
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے تحت “اپنی چھت، اپنا گھر” پروگرام حقیقت کے قریب پہنچ گیا ہے، صوبے میں 1 لاکھ مستحق خاندانوں کے گھروں کی تعمیر کا ہدف اب چند قدم دور ہے۔
وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین نے بتایا کہ اب تک 87 ہزار سے زائد خاندانوں کو بلاسود قرضے جاری کیے جا چکے ہیں جبکہ 13 ہزار مزید خاندانوں کو رواں ماہ ادائیگیاں کر دی جائیں گی۔
ان کے مطابق اب تک 19 ہزار سے زائد گھروں کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے اور باقی پر کام تیزی سے جاری ہے۔
ڈی جی پنجاب ہاؤسنگ سکندر ذیشان نے پروگرام کی پیش رفت پر بریفنگ دی۔ اجلاس میں بینک آف پنجاب، اخوت اور دیگر اداروں کے نمائندے شریک ہوئے۔
بلال یاسین نے کہا کہ پاکستانی تاریخ میں پہلی بار اتنی بڑی تعداد میں گھروں کی تعمیر کے لیے اربوں روپے کے بلاسود قرضے فراہم کیے جا رہے ہیں، جو ایک انقلابی قدم ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب کے ہر کونے میں “اپنی چھت، اپنا گھر” پروگرام کے تحت گھروں کی تعمیر کا جال بچھایا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News