
پاک بحریہ کے جہاز یرموک نے شمالی بحیرۂ عرب میں بڑی اینٹی نارکوٹکس کارروائی کرتے ہوئے 972 ملین امریکی ڈالر مالیت کی منشیات برآمد کرلی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پی این ایس یرموک نے یہ کارروائی سعودی قیادت میں قائم کومبائنڈ ٹاسک فورس 150 کے تحت انجام دی ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کامیاب کارروائی پاک بحریہ کے عزم و پیشہ ورانہ مہارت کا مظہر ہے، پاک بحریہ علاقائی سمندری سلامتی اور عالمی امن کے فروغ میں سرگرم کردار ادا کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بحریہ کے جہاز یرموک کی امارات میں عالمی دفاعی، بحری نمائشوں میں شرکت
اس موقع پر چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے یرموک کے عملے کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک بحریہ قومی بحری مفادات کے تحفظ میں پرعزم ہے۔
نیول چیف نے مزید کہا کہ سعودی قیادت میں آپریشن دونوں ممالک کے دفاعی تعاون کو مزید مضبوط کرے گا۔
پی این ایس یرموک کی کامیاب کارروائی سے پاکستان کا عالمی سمندری فورمز پر مثبت کردار اجاگر ہوا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News