
کراچی کے علاقے ملیر اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ملیر، آئی آئی چندریگر روڈ اور دیگر علاقوں میں شہریوں نے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے۔
یہ بھی پڑھیں: شہر قائد میں سمندری ہوائیں معطل، حبس کی کیفیت برقرار، شام میں ہلکی بارش کا امکان
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق، زلزلے یہ جھٹکے صبح 9 بج کر 34 منٹ پرمحسوس کیے گئے، جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.2 اور زیر زمین گہرائی 10 کلومیٹر تھی، جبکہ مرکز ملیر سے 7 کلومیٹر شمال مغرب میں تھا۔
زلزلے کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News