Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر

Now Reading:

کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر

کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف مرکزی مسلم لیگ نے سندھ ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کردی۔

مرکزی مسلم لیگ نے ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کی ہے جس میں چیف سیکرٹری سندھ، آئی جی سندھ، ڈی آئی جی ٹریفک، نادرا اور ایکسائز کو فریق بنایا گیا ہے۔

مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے پٹیشن دائر کرنے والی قانونی ٹیم میں مدثر اقبال چوہدری، محمد سراج اور نصیر اقبال ایڈووکیٹ شامل ہیں۔

ای چالان سسٹم کی ناانصافیوں پر اعتراضات

مرکزی مسلم لیگ کراچی کے صدر احمد ندیم اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ’’کراچی کا انفرااسٹرکچر تباہ ہوچکا ہے، سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں اور سندھ حکومت نے ای چالان سسٹم کو صرف پیسہ بٹورنے کا ذریعہ بنا دیا ہے‘‘۔

Advertisement

احمد ندیم اعوان نے مزید کہا کہ شہریوں کو شناختی کارڈ بلاک کرنے کی دھمکیاں غیر قانونی ہیں اور اس کا مقصد شہریوں کو غیر ضروری طور پر پریشان کرنا ہے۔

Advertisement

احمد ندیم اعوان نے کراچی کے ساتھ مسلسل ناانصافی کے خلاف قانون کے دروازے کو کھٹکھٹانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ’’ہم ایک ملک میں دو قانون نہیں مان سکتے، لاہور میں چالان 200 روپے کا ہے جب کہ کراچی میں 5 ہزار روپے کیوں؟‘‘۔

مرکزی مسلم لیگ نے اعلان کیا کہ اگر ناانصافی کا سلسلہ نہ روکا گیا تو وہ اپنی قانونی جدوجہد کو مزید وسعت دیں گے اور ای چالان سسٹم کے خلاف بھرپور احتجاج کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 1,732 پوائنٹس گر گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر