
ترقی نہ ملنے کی وجہ سے ڈپریشن کا شکار سینئر پولیس افسر نے خودکشی کرلی۔ اسلام آباد میں تعینات عدیل اکبر کا تعلق ضلع گجرات سے تھا۔
عدیل اکبر کا تعلق پولیس سروس آف پاکستان کے 46ویں کامن سے تھا۔ وہ سی ایس ایس میں اپنے بیچ کے ٹاپر تھے۔
عدیل اکبر کو گزشتہ روز ڈینگی بھی رپورٹ ہوا تھا۔ ڈینگی کے باوجود عدیل اکبر ہمہ وقت ڈیوٹی پر موجود رے ۔ ان کی ترقی نہ ملنے کی وجہ سے بھی شدید ڈپریشن کا شکار تھے۔
ذرائع کا کہناہے کہ عدیل اکبر کے تمام بیچ میٹ گزشتہ سال ایس پی کے عہدے پر پروموٹ ہوگئے تھے۔ ان کی آئندہ بورڈ تک ترقی کو ملتوی کیا گیا تھا۔
اے ایس پی عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں بطور ایس پی آئی نائن تعینات تھے۔ وہ ایک سالہ ننھی بیٹی کے والد تھے۔
ڈی ائی جی اسلام اباد، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد،ایس ایس پی انویسٹیگیشن راولپنڈی، ایس ایس پی سکیورٹی اسلام آبادپمزاسپتال پہنچ گئے۔
آئی جی اسلام آباد کی جانب سے خودکشی کے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ایس پی آئی نائن عدیل اکبر شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔عدیل اکبر ہسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News