Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیرِاعظم کا ملکی صنعت و زراعت کی ترقی کیلئے روشن معیشت بجلی پیکج کا اعلان

Now Reading:

وزیرِاعظم کا ملکی صنعت و زراعت کی ترقی کیلئے روشن معیشت بجلی پیکج کا اعلان
وزیرِاعظم کا ملکی صنعت و زراعت کی ترقی کیلئے روشن معیشت بجلی پیکج کا اعلان

وزیرِاعظم شہباز شریف نے ملکی صنعت و زراعت کی ترقی کیلئے روشن معیشت بجلی پیکج کا اعلان کردیا، جس کے تحت  صنعتی شعبے کو 34 روپے اور زرعی شعبے کو 38 روپے پر ملنے والے یونٹس کی قیمت کو خاطر خواہ کم کرکے اضافی یونٹس فراہم کیے جائیں گے۔

وزیرِاعظم نے روشن معیشت بجلی پیکج کا اعلان صنعتی و زرعی شعبے کے ماہرین و کاروباری برادری کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔

پیکیج کے تحت صنعتوں اور کسانوں کو آئندہ تین سال (نومبر 2025 سے اکتوبر 2028) میں رعایتی قیمت پر اضافی بجلی فراہم کی جائے گی۔

وزیرِاعظم نے کہا کہ صنعتوں اور کسانوں کو اضافی بجلی 22 روپے 98 پیسے فی یونٹ کی قیمت پر فراہم کی جائے گی، روشن معیشت بجلی پیکیج کے تحت فراہم کی جانے والی بجلی کا بوجھ نہ تو گھریلو صارفین اور نہ ہی کوئی دیگر شعبہ اٹھائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر بجلی سردار اویس لغاری اور ان کی ٹیم کی اس پیکیج کی تیاری کے لیے کاوشیں لائق تحسین ہیں، ملکی معیشت کی ترقی اور روزگار میں اضافے کیلئے صنعت و زراعت کی ترقی انتہائی ضروری ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا صنعتی اور زرعی شعبوں کیلئے بجلی ٹیرف میں ریلیف پیکیج تیار کرنے کا فیصلہ

شہباز شریف نے کہا کہ ملکی صنعتوں اور زرعی شعبے کی خطے میں مسابقت بڑھانے اور کاروباری سہولیات میں اضافے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں، گزشتہ برس موسم سرما میں دیئے جانے والے پیکیج کے تحت صنعتی و زرعی شعبے نے 410 گیگاواٹ اضافی بجلی استعمال کی، جس کی بدولت صنعتوں کا پہیہ چلا، برآمدات میں اضافہ ہوا اور روزگار کے مواقع پیدا ہوئے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ معاشی بحران سے معاشی استحکام کا سفر کٹھن ضرور تھا لیکن معاشی ٹیم کی محنت اور آپ سب کے تعاون سے یہ ممکن ہوا، صنعت و زراعت کے شعبے ترقی کریں گے تو ملک کو قرضوں سے نجات ملے گی۔

وزیرِاعظم نے مزید کہا کہ اللہ کے فضل کرم سے بہتر پالیسیوں کی بدولت معاشی اشاریے بہتر ہوئے، مگر ہم سب کو مل کر ابھی مزید محنت کرنی ہے، پختہ یقین ہے کہ آپ کے تعاون اور معاشی ٹیم کی شبانہ روز محنت سے پاکستان کی معاشی خودمختاری کا ہدف جلد حاصل کر لیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کے ڈبلیو اینڈ ایس سی کے شکایاتی سیل کے قیام کو ایک سال مکمل، میئر کراچی کا اصلاحات جاری رکھنے کا عزم
اس بار حج اخراجات کتنے ہونگے ؟ تفصیلات سامنے آ گئیں ، پیکجز کا اعلان کر دیا گیا
وفاقی کابینہ نے ٹی ایل پی پر پابندی کی منظوری دے دی
ترقی نہ ملنے کی وجہ سے ڈپریشن کا شکار سینئر پولیس افسر نے خودکشی کر لی
ترجمان دفتر خارجہ کا اسرائیل کے لیے عالمی عدالت انصاف کی ایڈوائزری کا خیر مقدم
پاک فضائیہ کی بنیادرکھنےمیں پولینڈ کا اہم کردار ہے، اسحاق ڈار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر