Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف

Now Reading:

ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف

ٹرمپ نے پاکستان اوربھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان نے 4 روزہ جنگ میں بھارت کوبدترین شکست دی۔

انہوں نے کہاکہ جنگ مئی میں پاک افواج کی جرات و بہادری پر پوری قوم کو فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور ایئر چیف مارشل ظہیر بابر کی قیادت میں پاک فوج اور فضائیہ نے دفاعِ وطن میں نئی تاریخ رقم کی۔

یہ بات انہوں نے چترال میں دانش اسکول کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ شہبازشریف نے جنگ بندی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کردار کو بھی سراہا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اہلِ چترال ایک مہذب، پرامن اور محبِ وطن قوم ہیں جنہوں نے ہمیشہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انہیں چترال آکر بے حد خوشی ہوئی ہے اور وہ اپنے بڑے بھائی، قائدِ مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی جانب سے نیک تمنائیں لے کر آئے ہیں۔

Advertisement

وزیراعظم نے کہا کہ نواز شریف نہ صرف ملک کی مجموعی ترقی کے لیے کوشاں ہیں بلکہ خیبرپختونخوا اور خصوصاً چترال کے ترقیاتی منصوبوں میں بھی گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔

انہوں نے اعلان کیا کہ چترال میں جدید سہولتوں سے آراستہ “دانی اسکول” قائم کیا جائے گا، جو مکمل طور پر مفت ہوگا۔ اس ادارے میں یتیم، غریب اور عام گھرانوں کے بچے معیاری تعلیم حاصل کریں گے۔

ان کاکہناتھاکہ اسکول میں ڈیجیٹل لائبریری، اسمارٹ بورڈز، جدید لیبارٹریاں، کھیلوں کے میدان اور رہائشی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملک کے دور دراز علاقوں بشمول آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، بلوچستان اور چترال میں تعلیم، صحت اور بنیادی سہولتوں کی فراہمی حکومت کی ترجیح ہے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ چترال کے طلبہ کو بھی لیپ ٹاپ اسکیم میں شامل کیا جائے گا تاکہ وہ جدید تعلیم کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہو سکیں۔

وزیراعظم نے اپنے خطاب میں چترال کے لیے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ اپر چترال میں گیس پلانٹ لگایا جائے گا، جس کے احکامات وہ اسلام آباد پہنچتے ہی جاری کریں گے۔

Advertisement

اسی طرح چترال-بونی-مستوج-شندور روڈ، جو 153 کلومیٹر طویل ہے، اگلے سال دسمبر تک مکمل کر لی جائے گی، جبکہ چترال-ایون- بمبوریت روڈ پر جاری کام مئی تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ لواری ٹنل کے شمالی راستے کی سات کلومیٹر طویل تعمیر مکمل ہو چکی ہے، جس کی مزید بہتری کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹی ایل پی کے سابق ٹکٹ ہولڈرز کا پُر تشدد سیاست سے لاتعلقی کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر