Advertisement
Advertisement
Advertisement

پانی کی چوری کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، سی او او واٹر کارپوریشن

Now Reading:

پانی کی چوری کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، سی او او واٹر کارپوریشن
پانی کی چوری کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، سی او او واٹر کارپوریشن

کراچی: سی او او واٹر کارپوریشن انجینئر اسداللہ خان نے کہا ہے کہ پانی کی چوری کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

انجینئر اسداللہ خان نے رینجرز کے اعلیٰ حکام کے ہمراہ ناظم آباد کا دورہ کیا، جہاں پانی چوری کے خاتمے اور پانی کی منصفانہ فراہمی کے لیے جاری آپریشن کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

دورے کے دوران صدر سائٹ ایسوسی ایشن احمد عظیم اور سلیم بارک بھی موجود تھے۔

سی او او واٹر کارپوریشن نے سائٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداران کو آپریشن کی پیش رفت سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی اور مستقبل کی حکمتِ عملی پر روشنی ڈالی۔

Advertisement

اس موقع پر انجینئر اسداللہ خان کا کہنا تھا کہ رینجرز نے اس آپریشن کی کامیابی میں کلیدی اور مثالی کردار ادا کیا جبکہ اینٹی تھیفٹ سیل واٹر کارپوریشن نے بھی غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

 انہوں نے بتایا کہ مشترکہ کارروائی کے دوران آٹھ غیر قانونی کنکشنز منقطع کیے گئے جس کے نتیجے میں پانی چوری میں ملوث ایک بڑا منظم نیٹ ورک بے نقاب ہوا ہے۔

سی او او واٹر کارپوریشن کا کہنا تھا کہ پانی چوری شہر میں پانی کی قلت کی بڑی وجہ ہے اور اس غیر قانونی عمل کے باعث عام شہریوں کو پانی کی شدید کمی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کے واضح احکامات کے مطابق پانی چوری کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور اس غیر قانونی عمل میں ملوث عناصر کے خلاف کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

Advertisement

انجینئر اسداللہ خان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پانی چوری میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور پانی چوروں کو کیفرِ کردار تک پہنچانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔

 دوسری جانب سائٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے رینجرز اور واٹر کارپوریشن کی کامیاب کارروائیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ اقدامات شہر کے مفاد میں نہایت اہم اور قابلِ ستائش ہیں۔

انہوں نے رینجرز اور واٹر کارپوریشن کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ پانی چوری کے خلاف یہ سلسلہ جاری رہے گا تاکہ کراچی کے عوام کو بہتر اور منصفانہ پانی کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
غزہ میں بچوں کی نسل کشی تاریخ کا سیاہ باب ہے، سیزفائر برقرار رہنا چاہیے، بلاول بھٹو
سندھ کی 33 شوگر ملز کو نوٹس جاری، یکم نومبر سے کرشنگ کا آغاز لازمی قرار
امت مسلمہ کے اتحاد کی اشد ضرورت ہے، مسلم ورلڈ لیگ کے کنونشن سے مولانا فضل الرحمن کا خطاب
سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ، ہر دن نیا ریکارڈ قائم
ریاستی دہشتگردی میں ملوث بھارت کا افغان طالبان کے ساتھ گٹھ جوڑ بے نقاب
سرکاری افسران کے اثاثے ڈیکلئریشن میکنزم پر آئی ایم ایف کی تشویش
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر