
وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کرتے ہوئے امپورٹڈ اور لوکل مینوفیکچرڈ گاڑیوں کے سیفٹی معیارات 17 سے بڑھا کر 62 لازمی قرار دے دیئے ہیں اس حوالے سے نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق چھوٹی گاڑیوں اور چھوٹی کمرشل گاڑیوں اور بڑی گاڑیوں کو 62 معیارات پورے کرنا ہوں گے، جبکہ امپورٹڈ گاڑیوں پر 62 کوالٹی اینڈ سیفٹی اسٹینڈرڈز یکم اکتوبر 2025 سے نافذ ہوں گے، جبکہ مقامی طور پر تیار ہونے والی گاڑیوں پر 62 کوالٹی اینڈ سیفٹی اسٹینڈرز کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا۔
یکم اکتوبر سے تمام امپورٹڈ گاڑیوں کو ماحول، سیفٹی، معیار اور ٹیسٹنگ کے انٹرنیشنل سرٹیفیکیٹ حاصل کرنا ہوگا، اب صرف کمرشل امپورٹرز ہی گاڑی امپورٹ کر سکے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ ختم کرنے کیلئے آئی ایم ایف نے ڈیڈ لائن طے کر دی
نوٹیفیکیشن میں بتایا گیا کہ جاپان سے گاڑی کی امپورٹ سے پہلے جاپان آٹومیٹو اپریزل انسٹیٹیوٹ کا سرٹیفکیشن، اور جاپان سے امپورٹ ہونے والی گاڑی کے لیے جاپان ایکسپورٹ وہیکل انسپیکشن سینٹر سے سرٹیفیکیٹ چاہیے ہوگا، اسی طرح کوریا سے گاڑی کی امپورٹ کے لیے کورین ٹیسٹنگ لیبارٹری کا سرٹیفیکیٹ، اور چین سے گاڑی کے امپورٹ کے لیے چائنہ آٹومیٹو انجینئرنگ ریسرچ انسٹیٹیوٹ کا سرٹیفیکیٹ چاہیے ہوگا، جبکہ پاکستان میں انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ اس سلسلے میں ایگزامین اور ویری فیکیشن کے مراحل نمٹائے گا۔
، امپورٹ کی گئی گاڑی اگر حادثے میں تباہ حال ہوگی، مائلیج ٹیمپرڈ کیا گیا ہوگا، لائٹیں واضح طور پر صاف نہیں ہوں گی، گاڑی کے شیشے پر کریک ہوگا، گاڑی میں درج ایئر بیگ کی ویریفیکیشن نہیں ہوگی، گاڑی کے انجن سے ماحول کو متاثر کرنے والا دھواں خارج ہوگا، اور امپورٹڈ گاڑی کے ٹائر پھٹے ہوئے اور ناکارہ ہوئے تو گاڑی امپورٹ نہیں ہوگی۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق امپورٹڈ گاڑی کی پوسٹ شپمنٹ انسپیکشن بھی کی جائے گی، امپورٹڈ گاڑیوں کی پوسٹ شپمنٹ انسپیکشن تھرڈ پارٹی کے ذریعے کی جائے گی، اخراجات امپورٹر برداشت کرے گا، جبکہ درآمدی گاڑیوں کے چیسزز نمبر اور انجن نمبر نہ ہونے کی صورت میں گاڑی نہیں لائے جا سکے گی۔
درآمد سے قبل سیٹنگ کپیسٹی، لوڈ کپیسٹی، ایکسل نمبر، سیفی اقدامات، کوالٹی کو یقینی بنانا ہو گا، امپورٹڈ الیکٹرک گاڑیوں کی درآمد کے لیے گاڑی کی بیٹری لائف، پرفارمنس اور پائیداری کو چیک کرنا ہو گا، اس کے علاوہ چارجنگ اسٹینڈرڈ، بیٹری ریسائیکلنگ کو چیک کیا جانا ضروری ہو گا، ناقص کوالٹی و کارکردگی اور ماحولیاتی کنڈیشن کیمطابق گاڑی نہ ہوئی تو درآمد کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News