Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان نے پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ کامیابی سے لانچ کردیا

Now Reading:

پاکستان نے پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ کامیابی سے لانچ کردیا
پاکستان نے پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ کامیابی سے لانچ کردیا

پاکستان خلائی ٹیکنالوجی کے نئے دور میں داخل ہوگیا ہے، تاہم پاکستان نے پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ کامیابی سے لانچ کردیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسپارکو نے چین کے سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے ایچ ایس ون سیٹلائٹ لانچ کیا، ایچ ایس ون جدید ہائپر اسپیکٹرل امیجنگ ٹیکنالوجی سے مزین ہے، سیٹلائٹ سینکڑوں اسپیکٹرل بینڈز میں ڈیٹا حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ ایچ ایس ون سے زمین کے استعمال، فصلوں، پانی اور شہری ترقی کا درست تجزیہ ممکن ہوگا اور سیٹلائٹ ماحولیاتی نگرانی اور قدرتی آفات کے انتظام میں مددگار ثابت ہوگا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ایچ ایس ون سے وسائل کے بہتر استعمال اور ماحولیاتی مزاحمت میں اضافہ ہوگا، سیٹلائٹ منصوبہ سی پیک کے تحت پائیدار ترقیاتی منصوبوں میں معاون ہوگا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایچ ایس ون خلا میں پاکستان کے ترقیاتی سفر کا نیا سنگِ میل ہے، اسپارکو نے خلائی ٹیکنالوجی کے ذریعے قومی ترقی کے عزم کو دہرا دیا۔

ترجمان کی جانب کہا گیا کہ پاکستان اور چین کے درمیان خلائی تعاون پُرامن اور ترقیاتی مقاصد کے لیے جاری ہے، تاہم ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار نے پاکستانی و چینی سائنسدانوں کی کاوشوں کو سراہا ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اب تک کتنے افغان مہاجرین افغانستان واپس جا چکے؟ بول نیوز نے ڈیٹا حاصل کر لیا
ملک بھر میں ٹماٹر کی قیمت میں ہوش ربا اضافہ، 600 روپے کلو تک فروخت ہونے لگے
فتنہ الہندوستان کا انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک
انڈس شیلڈ ایلفا، فضائی جنگی مشق کیلئے پاکستان ایئرفورس کا دستہ آذربائیجان پہنچ گیا
وزیراعظم شہباز شریف کی جاتی امراء آمد، نواز شریف سے اہم ملاقات
پاک افغان جنگ بندی معاہدہ درست سمت میں پہلا قدم ہے، نائب وزیراعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر