Advertisement
Advertisement
Advertisement

اگر افغانستان سے دراندازی بند نہ ہوئی تو مزید بگاڑ پیدا ہو گا ، خواجہ آصف

Now Reading:

اگر افغانستان سے دراندازی بند نہ ہوئی تو مزید بگاڑ پیدا ہو گا ، خواجہ آصف
اگرافغانستان سے دراندازی بند ہوئی تو مزید بگاڑ پیدا ہو گا ، خواجہ آصف

خواجہ آصف / فائل فوٹو

اگر افغانستان سے دراندازی نہ بند ہوئی تو مزید بگاڑ پیدا ہو گا ۔ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ  افغانستان نے 1947 سے پاکستان کے بجائے بھارت کے زیادہ قریب رہا۔

وزیردفاع  نے  دعا کی کہ اللہ نہ کرے افغانستان کے ساتھ اتنا بگاڑ پیدا ہو کہ تلخی اور کشیدگی میں مزید اضافہ ہو ۔

ان کاکہناتھاکہ ہماری زمین کی حرمت کا پاس کریں اورہم انکی حرمت کاخیال رکھیں گے،یہ دو طرفہ ٹریک ہے یکطرفہ نہیں۔

یہ بات انہوں نے ایک نجی ٹی وی کو خصوصی انٹرویو میں کہی ۔  خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ہم صرف اتنا چاہتے ہیں کہ  ہمسایہ اپنے فرائض پورے کریں۔

انہوں نے کہا کہ ہم مسلسل اس چیز کو اٹھا رہے ہیں کہ افغان سر زمین سے پاکستان میں دہشت گردی کی جا رہی ہے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ ہم روزانہ جنازے اٹھائیں روازنہ شہادتیں ہوں  اوروہ اس پرکوئی ایکشن نہ لیں تویہ ہمسائیوں والی بات نہیں۔

ان کاکہنا تھاکہ ہر ریاست اپنے تعلقات رکھتی ہے ہمیں اس پر اعتراض نہیں۔ وزیر دفاع نے کہاکہ افغانستان اور بھارت  ماضی میں بھی اور اب بھی ان کے تعلقات میں گرم جوشی نظر آتی ہے۔

نئے وزیراعلیٰ کے پی کا ماضی ریاست مخالف ہے دیکھتے ہیں اب ان کارویہ کیاہوگا؟ وزیردفاع

خواجہ آصف نے کہاکہ نئے وزیر اعلیٰ کا جو ماضی ہے  وہ ریاست کے مخالف ہے۔ ان کا کہناتھاکہ  دیکھتے ہیں جب وہ وزیر اعلیٰ بنتے ہیں تو انکا کیا روایہ ہوتا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ حماس اور اسرائیل کے درمیان معاہدہ ہوا ہے ۔ ان کاکہناتھاکہ اطمینان کی بات یہ ہے کہ معاہدہ ڈائریکٹ حماس کے ساتھ ہوا ہے۔

وزیر دفاع نے غزہ کے مسلمانوں کوان کی ہمت پر سلام تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہاکہ فلسطینیوں نے اعلیٰ مقام بنالیا ہے انسانی تاریخ میں ظلم وبربریت کیخلاف ان کی جہدوجہدیاد رکھی جائےگی۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نئے وزیراعلیٰ کی حلف برداری کب ہوگی؟ پشاور ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا
تحریک لبیک کا مریدکے میں پرتشدد احتجاج؛ انتشار پسند مظاہرین کو منتشر کر دیا گیا
پانی کی چوری کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، سی او او واٹر کارپوریشن
نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا انتخاب پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج
ہم امن کیلئےصدر ٹرمپ کے منفرد کردار کی تعریف کرتے رہیں گے، وزیرِاعظم
پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں سیز فائر کے باوجود سردمہری برقرار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر