Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹی ایل پی واقعے پر جعلی خبروں کے خلاف بڑا ایکشن شروع

Now Reading:

ٹی ایل پی واقعے پر جعلی خبروں کے خلاف بڑا ایکشن شروع
ٹی ایل پی واقعے پر جعلی خبروں کے خلاف بڑا ایکشن شروع

اسلام آباد: حکومت پاکستان نے ٹی ایل پی واقعے پر جعلی خبروں کے خلاف بڑا ایکشن شروع کر دیا۔

ذرائع کے مطابق حکومت پاکستان نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) واقعے کے بعد سوشل میڈیا اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر پھیلائی جانے والی جعلی خبروں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا ہے۔ ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز پراپیگنڈہ اور جھوٹی اطلاعات پر زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ کردی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ فیک نیوز نیٹ ورکس کو بے نقاب کردیا گیا ہے اور مرکزی کرداروں کی فہرست تیار کرلی گئی ہے۔ ان افراد کے خلاف نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن اتھارٹی کے تحت مقدمات درج کیے جائیں گے جب کہ ایف آئی اے سائبر کرائم اور دیگر خصوصی یونٹس کی جانب سے فوری گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیپ فیک لیب کو فعال کردیا گیا ہے جو جعلی ویڈیوز اور آڈیوز کی فارنزک جانچ کر رہی ہے۔ ساتھ ہی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو نوٹسز جاری کرنے کا عمل بھی شروع کردیا گیا ہے جس کے تحت 24 گھنٹوں کے اندر فیک مواد ہٹانے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ بار بار خلاف ورزی پر سوشل میڈیا اکاؤنٹس مستقل طور پر معطل کیے جانے کی سفارش بھی زیر غور ہے۔

حکام نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ غیر مصدقہ ویڈیوز یا کلپس شیئر کرنے پر قانونی کارروائی ہوسکتی ہے۔ چینلز اور بلاگرز کو بھی ہدایت دی گئی ہے کہ کوئی بھی مواد نشر کرنے سے پہلے دوہری تصدیق لازمی کی جائے۔

ذرائع کے مطابق فیک نیوز اور پراپیگنڈہ کے پیچھے موجود اوورسیز نیٹ ورکس کی ٹریسنگ شروع کردی گئی ہے۔ اس حوالے سے سفارت خانوں کے ذریعے سخت اقدامات کی تیاری کی جا رہی ہے جب کہ بیرون ملک ملوث افراد کے خلاف قانونی اور سفارتی کارروائیوں پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ ان کے خلاف ریڈ نوٹس اور بین الاقوامی تعاون کے آپشنز پر بھی مشاورت جاری ہے۔

Advertisement

مزید یہ کہ گمراہ کن ہیش ٹیگز اور ٹرولنگ سیلز کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ پراپیگنڈہ مہم کے مالی سہولت کاروں کی نشاندہی بھی کی جا رہی ہے جب کہ مشکوک ٹرانزیکشنز کی اسکریننگ کا عمل جاری ہے۔

ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ایسے فیک اکاؤنٹس زیادہ تر ہندوستان اور افغانستان سے آپریٹ ہو رہے ہیں۔ اس مقصد کے لیے صوبائی فوکل پرسنز کو نامزد کر دیا گیا ہے اور فوری ردعمل کے لیے کاؤنٹر میسجنگ یونٹس بھی فعال کردیے گئے ہیں۔

فیک نیوز رپورٹ کرنے کے لیے سرکاری ہیلپ لائن 1919 بھی فعال کردی گئی ہے، جہاں شہری اپنی شناخت خفیہ رکھتے ہوئے رپورٹ درج کروا سکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
صدرمملکت سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ملاقات، اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر