
کراچی: وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے۔
مصطفیٰ کمال نے ضیاءالدین یونیورسٹی میں میڈیکل ڈیوائسز سے متعلق ایک اہم تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں وفاقی وزیر صحت کا منصب سنبھالے چھ ماہ ہو چکے ہیں اور ان کا ہمیشہ یہ اصول رہا ہے کہ سابقہ ادوار پر تنقید کے بجائے مستقبل کے لیے حقیقت پر مبنی اقدامات کیے جائیں
انہوں نے کہا کہ فارماسیوٹیکل انڈسٹری کے تعاون سے اقدامات کیے ہیں، جس کے باعث گزشتہ سال فارماسیوٹیکل ایکسپورٹ میں 38 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔
وزیر صحت کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پڑوسی ممالک اربوں ڈالر کی انڈسٹریز کو اپنی طرف راغب کر رہے ہیں ہم ایکسپورٹ کو بڑھانے کیلئے مربوط اقدامات کو یقینی بنارہے ہیں۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ان کا ذاتی طور پر کوئی بزنس یا دوا ساز فیکٹری نہیں ہے۔ آپ کو انٹرنیشنل مارکیٹ میں کھڑا کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔

انکا کہنا تھا کہ کراچی وہ شہر ہے جو پورے ملک کو ریونیو دیتا ہے اور آج یہاں مقامی طور پر تیار کردہ ایم آر آئی مشین کو مارکیٹ میں لانے کی تیاری ہو رہی ہے، اگر آپ کے گھر کی چیز بہتر نہیں ہوگی تو گھر والے نہیں خریدیں گے، ہر حال میں معیار (کوالٹی) کو سب سے اوپر رکھنا ہے۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ سعودی عرب جیسے ممالک پاکستان کے ساتھ شراکت داری کے خواہاں ہیں۔
میڈیکل ڈیوائسز کی رجسٹریشن کے حوالے سے اہم اصلاحات کا ذکر کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے بتایا کہ پہلے ایک میڈیکل ڈیوائس کو ریگولیٹ کرنے عرصہ لگ جاتا تھا مگر اب ڈریپ کی ویب سائٹ کے ذریعے آن لائن درخواست کے بعد صرف 20 دن میں لائسنس جاری کیا جا رہا ہے۔ اسلام آباد جانے کی بھی ضرورت نہیں رہی۔
کراچی میں میئر کے دور کی کارکردگی کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 300 ارب خرچ کیے، آج تک دشمن بھی ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں کر سکا۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ میں ہفتے کو ڈریپ آفس اور کیمپ آفس جاؤں گا جبکہ پیر سے جمعرات تک اسلام آباد میں ہوتا ہوں، بطور پاکستانی چاہتا ہوں کہ چیزیں درست ہوں، مسئلہ صرف بتانا نہیں، اسے حل کرنا بھی ہماری ذمہ داری ہے۔
وزیر صحت نے مزید کہا کہ انسان کے دل کی بات جاننے والی کوئی مشین ابھی تک ایجاد نہیں ہوئی، لیکن خلوص نیت سے کی جانے والی کوششیں دل تک ضرور پہنچتی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News