
ایم کیوایم پاکستان کے سینئر مرکزی رہنمامصطفیٰ کمال نے کہاہے کہ شہیدِ ملت لیاقت علی خان کی شہادت قومی سانحہ تھی۔ انہوں نے نوابزادہ لیاقت علی خان کو ان کی 74ویں برسی پر اپنے پیغام میں زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ لیاقت علی خان کا کردار ہمارے قومی سیاسی کلچر میں دیانت، اصول پرستی اور قربانی کی اعلیٰ ترین مثال ہے۔
ان کا کہناتھاکہ لیاقت علی خان نے نہ صرف تحریکِ آزادی میں بھرپور کردار ادا کیا بلکہ قیامِ پاکستان کے بعد ایک نوزائیدہ ریاست کو استحکام دینے کے لیے ہر ممکن قربانی دی۔
انہوں نے کہاکہ شہیدِ ملت کی شہادت نے پاکستان کی سیاسی سمت کو شدید نقصان پہنچایا۔ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ آج بھی ان کی بصیرت اور قیادت کی کمی شدت سے محسوس کی جاتی ہے۔
مصطفیٰ کمال نے نوجوان نسل پر زور دیا کہ وہ لیاقت علی خان کی شخصیت اور خدمات سے سبق سیکھیں اور ملک میں شفاف، دیانتدار اور مستحکم نظام کے قیام کے لیے خود کو تیار کریں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News