
حکمراں جماعت مسلم لیگ ن نے آزاد کشمیر حکومت سے علیحدگی کا اعلان کر دیا ہے۔
صدر مسلم لیگ آزاد کشمیر شاہ غلام قادر نے کہا کہ اگر پیپلز پارٹی تحریک عدم اعتماد لاتی ہے تو یہ ان کا جمہوری حق ہے، مسلم لیگ ن کسی نئی حکومت کا حصہ نہیں بنے گی۔
انہوں نے کہا کہ کسی غیر فطری حکومت سازی کا حصہ نہیں بنیں گے، مسلم لیگ ن اب اپوزیشن میں بیٹھے گی، جو بھی جماعتی پالیسی سے انحراف کرے گا، پارٹی کارروائی کا سامنا کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں حکومت اور عوامی ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، تاریخی معاہدہ طے
شاہ غلام قادر کا کہنا تھا کہ نئی حکومت صرف شفاف عام انتخابات سے ہی ممکن ہے، مسلم لیگ ن آزاد کشمیر مہاجرین اور بیرون ملک کشمیریوں کی فلاح کے لیے سرگرم ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن آزاد کشمیر ایک منظم اور مقبول جماعت کے طور پر ابھری ہے، ہم آئینی و سیاسی بحران کے حل میں مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے۔
شاہ غلام قادر نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر میں مضبوط حکومت صرف عام انتخابات سے قائم ہو سکتی ہے، نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت میں بھرپور انتخابی مہم چلائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News