Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے میں تاخیر کی بڑی وجوہات سامنے آ گئیں

Now Reading:

آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے میں تاخیر کی بڑی وجوہات سامنے آ گئیں
آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے میں تاخیر کی بڑی وجوہات سامنے آ گئیں

آئی ایم ایف مذاکرات میں پیش رفت کے باوجود پاکستان اورعالمی مالیاتی فنڈ کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ تاخیر کا شکار ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات میں چار نکات  ایسے ہیں جن پر تاحال اتفاقِ رائے نہیں ہو سکا۔

اختلافی نکات میں گندم پروکیورمنٹ پالیسی، زرعی آمدن پر ٹیکس، گریڈ 17 تا 22 افسران کے اثاثوں کی ڈیکلریشن پر اتفاق نہ ہونا، اور کرپشن اینڈ گورننس ڈائیگناسٹک رپورٹ کی اشاعت شامل ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف نے گندم خریداری پالیسی دسمبر تک متعارف کرانے کی تجویز دینے کےساتھ گندم پالیسی کو اسٹرکچرل بینچ مارک کے طور پر شامل کرنے کی سفارش کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رواں مالی سال کے ٹیکس اہداف میں کمی کیلئے آئی ایم ایف جائزہ مشن رضا مند

Advertisement

آئی ایم ایف نے اوپن مارکیٹ سے گندم خریداری کا میکنزم بنانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

ذرائع  کے مطابق صوبوں نے زرعی آمدن پر فوری ٹیکس نافذ کرنے سے معذرت کی ہے، سیلاب کے اثرات کے باعث صوبے زرعی ٹیکس میں نرمی کے خواہاں ہیں۔

اسی طرح گریڈ 17 تا 22 افسران کے اثاثے ایف بی آر کے ساتھ ڈیکلیئر کرنے پر بھی اختلاف ہے، جبکہ کرپشن اینڈ گورننس رپورٹ کی اشاعت میں پاکستان کی جانب سے مہلت مانگی گئی ہے،تاہم رپورٹ میں ترامیم کے بعد اشاعت کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت خزانہ اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل مذاکرات جاری ہیں، تاہم اسٹاف لیول معاہدہ ڈرافٹ پر مکمل اتفاق کے بعد ہی ممکن ہوگا، جبکہ پاکستان نے آئی ایم ایف سے ایم ای ایف پی کی بعض شقوں میں نرمی کی درخواست کی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
فتنہ الخوارج دین کے دشمن، پولیس ٹریننگ سینٹر حملے کے دوران امام مسجد شہید
علی امین گنڈاپور کا تحریری استعفیٰ گورنر ہاؤس کو موصول
مستعفی وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے خلاف عدم اعتماد کا معاملہ موخر
جامشورو پولیس سے مقابلے میں ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت ہوگئی، 2 کا تعلق پنجاب سے نکلا
کراچی: 9 ماہ 10 روز میں ٹریفک حادثات میں 665 افراد جاں بحق، 10 ہزار سے زائد زخمی
ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پر عزم ہیں، وزیراعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر