Advertisement
Advertisement
Advertisement

قطری وزارت خارجہ کی جانب سے دوحہ مذاکرات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا

Now Reading:

قطری وزارت خارجہ کی جانب سے دوحہ مذاکرات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا
قطری وزارت خارجہ کی جانب سے دوحہ مذاکرات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا

پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کے تناظر میں قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہونے والے مذاکرات میں ایک اہم اور تاریخی پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے تحت دونوں ہمسایہ ممالک نے فوری جنگ بندی پر اتفاق کر لیا ہے۔ اس بات کی تصدیق قطرکی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کی گئی ہے۔

قطری وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پاکستان، افغانستان دوحہ مذاکرات کی میزبانی ریاستِ قطر اور جمہوریہ ترکیہ نے کی،  دوران مذاکرات پاکستان اور افغانستان نے جنگ بندی کا فیصلہ کرتے ہوئے پائیدار امن اور استحکام کے لیے میکنزم پر اتفاق کیا۔

اعلامیے میں بتایا گیا کہ پاکستان اور افغانستان نے فالو اپ ملاقاتوں پر رضامندی ظاہر کرتے ہوئے، جنگ بندی کے تسلسل اور عملدرآمد کو یقینی بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: جنگ بندی معاہدہ؛ پاکستان اور افغانستان ایک دوسرے کی سرزمین کا احترام کریں گے، خواجہ آصف

اعلامیے میں کہاگیا کہ پاکستان اور افغانستان کی جانب سے امن اور استحکام کے لیے مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔

Advertisement

اعلامیے مطابق قطر کی وزارتِ خارجہ نے جنگ بندی معاہدے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ اقدام سرحدی کشیدگی ختم کرنے میں مدد دے گا۔

مزید برآں، قطر نے اس پیش رفت کو خطے میں پائیدار امن کی بنیاد قرار دیا ہے، اور امید ظاہر کی ہے کہ یہ اقدام افغانستان اور پاکستان کے عوام کے درمیان اعتماد سازی میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اب تک کتنے افغان مہاجرین افغانستان واپس جا چکے؟ بول نیوز نے ڈیٹا حاصل کر لیا
ملک بھر میں ٹماٹر کی قیمت میں ہوش ربا اضافہ، 600 روپے کلو تک فروخت ہونے لگے
فتنہ الہندوستان کا انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک
انڈس شیلڈ ایلفا، فضائی جنگی مشق کیلئے پاکستان ایئرفورس کا دستہ آذربائیجان پہنچ گیا
وزیراعظم شہباز شریف کی جاتی امراء آمد، نواز شریف سے اہم ملاقات
پاک افغان جنگ بندی معاہدہ درست سمت میں پہلا قدم ہے، نائب وزیراعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر