پاک ایران سرحد پر لاکھوں سالوں سے خاموش آتش فشاں دوبارہ پھٹ سکتا ہے ۔ ماہرین ارضیات نے وارننگ جاری کردی۔
جیو فزیکل ریسرچ لیٹرز میں شائع تحقیق میں انکشاف کیا گیاکہ یہ خاموش آتش فشاں دوبارہ سرگرمی کے آثار دکھا رہا ہے۔
جولائی 2023 سے مئی 2024 کے دوران آتش فشاں کی چوٹی تقریباً 3.5 انچ بلند ہوئی۔ جو زیرِ زمین گیس کے دباؤ میں خطرناک اضافے کی علامت ہے۔
ماہرین کے مطابق یہ دباؤ بالآخر کسی نہ کسی طرح خارج ہوگا ، چاہے اس کا اظہار شدید انداز میں ہو یا نسبتاً خاموشی سے۔
ان کا کہناہے کہ یہ تحقیق عوام میں خوف پیدا کرنے کے لیے نہیں بلکہ متعلقہ حکام کے لیے ایک انتباہ ہے کہ وہ اس پر توجہ دیں اور وسائل مختص کریں۔
تفتان جنوب مشرقی ایران میں ایک سطحی آتش فشاں ہے، جو عربی اور یوریشیائی پلیٹوں کے تصادم سے بننے والی پہاڑی پٹی میں واقع ہے۔
ماہرین کا کہناہے کہ اس آتش فشاں میں گرم چشمے اورگندھک کے دہانے فعال ہیں۔اگرچہ حالیہ تاریخ میں اس کا کوئی بڑا دھماکا نہیں ہوا۔
انہوں نے حکام سے اس کی قریبی نگرانی کے لیے وسائل مختص کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
This Volcano Was Dormant for 700,000 Years—It Might Be Waking Up https://t.co/BiH1AWXhPn
— Popular Mechanics (@PopMech) October 20, 2025
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
