
بلوچستان میں معدنیات کے ذخائر کے منصوبے پر بڑی پیشرفت، ریکوڈک منصوبے کے لیے 3.5 ارب ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری کا معاہدہ طے پا گیا۔
ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی اور 11 بینکوں کے درمیان ڈیل فائنل ہوگئی ہے، جبکہ قرض کی وصولی کا عمل 45 سے 90 روز میں شروع ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں ریکوڈک منصوبے سے متعلق بڑی خبر
ذرائع نے بتایا کہ بیسک انفراسٹرکچر کی تعمیر آئندہ 2 سے 4 ماہ میں شروع کی جائے گی، جبکہ منصوبہ وفاقی حکومت اور حکومت بلوچستان کی مشترکہ ملکیت ہوگا۔
کمپنیوں میں او جی ڈی سی ایل، پی پی ایل، پی سی ایل اور بی جی ڈی سی ایل شامل ہیں، منصوبہ 37 سال میں مکمل ہوگا، 90 ارب ڈالرز کی پیداوار متوقع، منصوبے کے تحت بلوچستان میں 53 پلانٹس لگائے جائیں گے، پہلے مرحلے میں 11، دوسرے میں 15 اور تیسرے میں 27 پلانٹس نصب ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق ضلع چاغی میں پہلے مرحلے کےلیے 16.6 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی، دوسرے مرحلے میں 7.7 بلین، تیسرے میں 4.8 بلین ڈالرز کی سرمایہ کاری ہوگی، منصوبے سے بلوچستان میں 75 ہزار روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، منصوبے کی تکمیل سے سالانہ 35 ارب ڈالر زرمبادلہ حاصل ہونے کی توقع ہے، منصوبہ 2025 سے 2028 کے درمیان مکمل 2028 میں پروڈکشن شیڈول کا پلان ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News