
افغانستان میں پاکستانی فورسز کے منہ توڑ جواب کی نئی فوٹیجز سامنے آگئیں۔ پاک فوج نے بڑی اور اہم کامیابی حاصل کرلی ۔
خارجی سہولت کار عصمت اللہ کرار کیمپ کی مکمل تباہی کے شاندار مناظرفلمبند کرلئے گئے۔
پاک فوج نے سپین بولدک سیکٹرمیں طالبان کمانڈر عصمت اللہ کرارکیمپ کومتعدد اسٹرائیکس میں مکمل طورپر تباہ کردیا ۔
یہ کیمپ افغان طالبان کے سب سے بڑے کیمپس میں سے ایک تھاجہاں سے پاکستان مخالف کارروائیاں عمل میں لائی جاتی تھی۔
سیکورٹی ذرائع کاکہناہے کہ متعدد اسٹرائیکس کے بعد مکمل تباہی واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہے
افغان طالبان کے عصمت اللہ کرار کیمپ میں تباہی کے بعد طالبان رجیم میں سخت پریشانی پائی جاتی ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News