
آئی ایم ایف نے پاکستان سے ٹیکس استثنیٰ سے متعلق تفیصلات طلب کرلیں ۔ عالمی مالیاتی ادارے سے مذاکرات دوسرے ہفتے بھی جاری رہیں گے۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے مختلف شعبوں میں ٹیکس استثنیٰ دینے کی تفصیلات پر بریفنگ طلب کی ہے ۔وزارتِ خزانہ کے حکام چینی کی برآمد اور پھر درآمد پر آئی ایم ایف کو بریفنگ دیں گے۔
آئی ایم ایف کے وفد کو ریکوڈک منصوبے کے میکرو اثرات، فنانسنگ پر بریفنگ دی جائے گی۔ مقامی اور بین الاقومی سرمایہ کاری سے متعلق بھی آگاہ کیاجائے گا۔
ذرائع کا کہناہے کہ آئی ایم ایف کو ریکوڈک منصوبے پر ٹیکس چھوٹ سے تفصیلی طور پر بتایا جائے گا۔ رائلٹیز پر بریفنگ کے علاوہ ریکوڈک کی گارنٹیز سے متعلق فسکل رسک کے اثرات کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔
بیٹھک میں ٹیکس استثنیٰ سے ٹیکس وصولیوں پر اثرات کا جائزہ لیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے ریکوڈک منصوبے پر ٹیکس چھوٹ کے اثرات کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News