
پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے رومانیہ کا سرکاری دورہ کیا، جس میں دو طرفہ دفاعی تعاون پر گفتگو ہوئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایئر چیف مارشل کی رومانیہ کی ایئر فورس کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل لیونارڈ گیبریل سے ملاقات ہوئی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات کے فروغ اور تعاون کے نئے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق رومانیہ ایئر فورس ہیڈکوارٹرز پہنچنے پر ایئر چیف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، بعدازاں دونوں فضائی سربراہان کے درمیان تفصیلی ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں مشترکہ فضائی مشقوں، تربیتی تبادلوں اور فضائی و زمینی عملے کی استعداد کار میں اضافے جیسے امور پربات چیت ہوئی، دونوں ممالک نے فضائی دفاع کے مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ادارہ جاتی تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔
یہ بھی پڑھیں: عراقی فضائیہ کے کمانڈر پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے معترف
اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل بارابوئی نے بھارتی جارحیت کے مقابلے میں پاکستان ایئر فورس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے پاکستان ایئر فورس کی مقامی تیاریوں اور خود انحصاری کے وژن کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں ممالک کی فضائیہ کے سربراہان نے جدید ایرو اسپیس ٹیکنالوجیز میں دفاعی صنعتی شراکت داری بڑھانے پر اتفاق کیا۔
ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا یہ دورہ پاک رومانیہ دفاعی تعلقات میں اہم سنگِ میل ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News