
ٹک ٹاک/ لوگو فوٹو
ٹک ٹاک کے باعث کراچی میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ بچوں کی لڑائی میں بڑے بھی کود بڑے ۔ فائرنگ سے ایک شخص زخمی بھی ہوگیا۔
یہ واقعہ کراچی کے علاقے اتحاد ٹاؤن خیبر چوک کے قریب گزشتہ ہفتے پیش ایا تھا۔ مرنے والوں کی شناخت 30 سالہ حضرت خان ولد کتب دین اور 18 سالہ ابراہیم ولد عبدالحکیم کے ناموں سے ہوئی۔
حیرت انگیز طور پر دونوں کا ہی اس جھگڑے سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ لیکن بدقسمتی سے وہ ’جائے وقوع‘ کے پاس سے گزر رہے تھے۔
کیماڑی پولیس کے مطابق دونوں گروہوں میں بچوں کی لڑائی کے بعد مسلح تصادم ہوگیا ۔ بچوں نے 2 ٹک ٹاک گروپ 103 اور 113 کے نام سے بنائے ہوئے تھے۔
ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ آفریدی قبیلے کے بچوں نے محسود قبیلے کے بچے پر تشدد کیا۔ اس کی ویڈیو بھی بنائی۔
جس پر محسود اور آفریدی قبیلے کا جرگہ طلب کیا گیا تھا۔ دونوں جانب سے پہلے پتھراؤ اورپھر فائرنگ شروع کردی گئی۔
فائرنگ کی زد میں آ کر چاول فروخت کرنے والا شخص اور دوسرا راہگیر جاں بحق ہوا ۔ علاقے سے دونوں گروپوں سے تعلق رکھنے والے 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیاہے۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے غیرقانونی اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔ جن کی شناخت عظمت اللہ خان، محمد سیف، محمد وصال خان، سید عالم شاہ، عامر اور عمر کے ناموں سے ہوئی۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News