Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ “پی این ایس خیبر” کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل

Now Reading:

پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ “پی این ایس خیبر” کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل

استنبول: پاک بحریہ کے دوسرے بابر، ملجم کلاس کورویٹ پی این ایس خیبر نے اپنے فائر ٹرائلز کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیے۔

ٹرائلز کے دوران پاک بحریہ کے جہاز بابر کلاس کورویٹ نے زمین، فضا اور سطح آب پر مختلف اہداف کو انتہائی درستگی سے نشانہ بنایا۔

ترک نیول شپ یارڈ استنبول میں تیار کیے گئے پی این ایس خیبر نے اپنے پرائمری اور سیکنڈری ویپن سسٹمز، جن میں 76 ملی میٹر مین گن اور 25 ملی میٹر ریموٹ کنٹرول گن سسٹم شامل ہیں، اس کے ذریعے اہداف پر شاندار فائرنگ کر کے اپنی مکمل آپریشنل صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔

ان فائر ٹرائلز کے بعد پی این ایس خیبر اب ترک بحریہ کے ساتھ مشترکہ آپریشنز میں حصہ لے گا، ان آپریشنز کی کامیاب تکمیل کے بعد جہاز پاکستان کے لیے اپنے پہلے سفر کا آغاز کرے گا۔

ترک ماہرین کے تعاون سے تیار ہونے والا یہ جہاز اپنے آؤٹ فٹنگ اور ہاربر ٹرائلز پہلے ہی مکمل کر چکا ہے۔ پی این ایس خیبر، بابر کلاس کے چار جہازوں میں سے دوسرا جہاز ہے جو پاکستان اور ترکی کے درمیان ٹرانسفر آف ٹیکنالوجی پروگرام کے تحت تیار کیا جا رہا ہے۔

Advertisement

بابر کلاس کا پہلا جہاز پی این ایس بابر گزشتہ برس پاک بحریہ کے بیڑے میں شامل کیا گیا تھا جبکہ تیسرے اور چوتھے جہاز پی این ایس بدر اور پی این ایس طارق کراچی شپ یارڈ میں زیرِ تعمیر ہیں۔

پی این ایس بدر تیاری کے آخری مراحل میں ہے اور اس کے سی ٹرائلز رواں برس کے آخر میں متوقع ہیں جبکہ پی این ایس طارق کے ٹرائلز کا آغاز 2026 میں کیا جائے گا۔

کثیر المقاصد بابر کلاس جہاز سطح آب، زیرِ آب اور فضا میں بیک وقت لڑنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ 108 میٹر طویل اور 2888 ٹن وزنی یہ جہاز 30 ناٹس کی ٹاپ اسپِیڈ، 15 دن کی اینڈیورنس اور 3500 ناٹیکل مائلز کی آپریشنل رینج رکھتے ہیں۔

یہ جہاز لانگ رینج ویپن سسٹم، جدید سینسرز، تھری ڈی سرچ ریڈار، فائر کنٹرول ریڈار اور ہل ماؤنٹڈ سونار سسٹم سے لیس ہیں۔ بابر کلاس کورویٹس کا ڈیزائن اس طرح تیار کیا گیا ہے کہ وہ کیمیائی، حیاتیاتی، ریڈیولوجیکل اور ایٹمی خطرات کا بھی مؤثر مقابلہ کر سکتے ہیں۔

پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق پی این ایس خیبر کی کامیاب آزمائش پاکستان اور ترکی کے درمیان دفاعی شراکت داری کی مضبوطی اور جدید میرین ٹیکنالوجی میں پاک بحریہ کی بڑھتی ہوئی صلاحیتوں کی عکاسی کرتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
ترک بھائیوں کے کارناموں پر فخر ہے، وزیراعظم کا ترکیہ کے یومِ جمہوریہ پر پیغام
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر