
پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو مستعفی ہوئے 12 گھنٹے سے زائد گزر گئے، تاہم ان کا استعفیٰ تاحال گورنر ہاؤس نہیں پہنچ سکا۔
ذرائع گورنر ہاؤس کے مطابق وزیراعلیٰ کا استعفیٰ اب تک موصول نہیں ہوا، استعفیٰ موصول ہونے کے بعد اسے آئین کے مطابق جانچا جائے گا۔
اپنے استعفے میں علی امین گنڈاپور نے لکھا کہ وہ بانی پی ٹی آئی کے حکم کی تعمیل میں وزارتِ اعلیٰ چھوڑ رہے ہیں، وزارتِ اعلیٰ میرے لیے اعزاز تھی اور استعفیٰ پارٹی قیادت کے فیصلے پر دیا۔
انہوں نے کہا کہ جب ذمہ داری سنبھالی تو صوبہ مالی بحران اور دہشت گردی کے سنگین چیلنجز سے دوچار تھا، تاہم ڈیڑھ سال میں صوبے کو مالی استحکام کی راہ پر گامزن کیا اور دہشت گردی کے خلاف جرات مندانہ اقدامات کیے۔
علی امین گنڈاپور نے مزید لکھا کہ بانی پی ٹی آئی، کابینہ ارکان، پارٹی کارکنان، اسمبلی اراکین اور بیوروکریسی کا مشکور ہوں۔ تمام چیلنجز کے باوجود عوام کی خدمت خلوصِ نیت سے کی اور ہمیشہ پاکستان کے مفاد کو ترجیح دی۔
انہوں نے اپنے استعفے کے اختتام پر ’’پاکستان زندہ باد، پاکستان تحریک انصاف پائندہ باد‘‘ کے الفاظ درج کیے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News