
آئندہ مالی سال کا بجٹ ایف بی آر نہیں بنائے گا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہناہے معیشت درست سمت میں گامزن ہے ۔
یہ بات انہوں نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں ںے کہاکہ نئے مالی سال کا بجٹ وزارتِ خزانہ کا ٹیکس پالیسی آفس تیار کرے گا۔
ان کاکہناتھاکہ ٹیکس پالیسی کو ایف بی آر سے نکال دیا گیا ہے اوراب یہ نیا دفترمشاورت کا عمل جاری رکھے گا۔
اجلاس سلیم مانڈوی والا کی زیر صدار ت صدارت ہوا ۔ جس میں اٹارنی جنرل انورمنصور اعوان اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے شرکت کی۔
کمیٹی میں ایف بی آر کی جانب سے صدارتی آرڈر کے خلاف دائر اپیل پر بحث کی گئی۔
چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ ایف بی آر نے صدر کے آرڈر کو چیلنج کیا ہے، مگر اس پر عملدرآمد نہیں کیا گیا۔
اجلاس کے دوران وزیر خزانہ نے ملک کی معاشی صورت حال پر بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے یورو بانڈ کی مد میں 50 کروڑ ڈالر کی ادائیگی کر دی ہے۔
ان کاکہناتھاکہ اگلی قسط جو اپریل 2026 میں 1.3 ارب ڈالر کی ہے بروقت ادا کی جائے گی۔
وزیر خزانہ کا کہناتھاکہ نے کہاکہ اس حوالے سے تمام انتظامات مکمل ہیں، اور ان اقدامات سے ملکی معیشت کو مستحکم بنیادوں پر استوار کیا جائے گا۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News