Advertisement
Advertisement
Advertisement

دورہ چین میں جس شہرگیا بے پناہ محبت ملی ، صدرمملکت

Now Reading:

دورہ چین میں جس شہرگیا بے پناہ محبت ملی ، صدرمملکت
دورہ چین میں جس شہرگیا بے پناہ محبت ملی ، صدرمملکت

دورہ چین  میں جس شہرگیا بے پناہ محبت ملی ۔ صدرمملکت آصف زرداری نے کہاہے کہ  چین کےعوام کی محبت مجھے بار بار یہاں لے  کر آتی  ہے۔

آصف زرداری نے کہاکہ  انسان کے دل کو فتح کرنے کیلئے محبت سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں۔ ان کاکہناتھاکہ 16 سے  17بارچین کادورہ کرچکا،یہی اپنائیت ہربارملتی ہے۔

صدرمملکت نے کہاکہ  چین اب بدل چکا،14سال پہلےجب یہاں آیا تھا تو بالکل مختلف تھا۔ آصف زرداری نے کہاکہ چینی معیشت مضبوط ہوئی،عوام زیادہ خوشحال،مطمئن اورخوش ہیں۔

یہ بات انہوں نے چینی میڈیاکو انٹرویو میں کہی۔  صدرمملکت کا کہنا تھاکہ  چین کےمیرے دورے ہمیشہ خیرسگالی کیلئے ہوتے ہیں۔

آصف زرداری نے کہاکہ  چین کا مستقبل تابناک ہے، پورامشرق اس کے ساتھ ملکرکام کرے گا۔ انہوں نے کہاکہ  سب کوایک دوسرے کی خودمختاری کااحترام کرنا ہوگا۔

Advertisement

ہرطرح کے حالات میں چین کے ساتھ کھڑے ہیں

ان کا کہناتھاکہ ہم ہرطرح کے حالات میں چین کے ساتھ کھڑے ہیں۔ صدرمملکت کا کہناتھاکہ جنگوں کا نہیں معاشی ترقی کا سوچنا ہو گا ، پرامن بقائے باہمی پریقین رکھتے ہیں۔

ان کاکہناتھاکہ ترقی کاحق سب کاہے،چین کےساتھ ہماراتعاون اب خلاتک پہنچ چکا۔ صدرمملکت نے کہاکہ  زرعی شعبےمیں خودکفیل ہونا ہے تاکہ اپنے مستقبل کومحفوظ بنا سکیں۔

آصف زرداری نے کہاکہ پاکستان نے ہمیشہ چین کےمؤقف کی حمایت اورتائید کی ہے،ہرفورم پرچین کےمؤقف کی حمایت کی۔

ان کاکہناتھاکہ چین نےٹیکنالوجی میں جدت،محنت کےبل بوتے پردنیامیں مقام بنایا۔ انہوں نے کہاکہ  پاکستان اور چین عملی طوپرایک دوسرے کےشراکت دارہیں۔

سی پیک کی کامیابی سے پوراخطہ ترقی کرے گا

Advertisement

صدرزرداری نے کہاکہ سی پیک کی کامیابی سے پوراخطہ ترقی کرے گا، روابط مضبوط ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ  بندرگاہوں کی ترقی سےنوجوانوں کوروزگار ملے گا۔

ان کاکہناتھاکہ معاشی ترقی ہی قوموں کوجوڑتی ہے،توانائی کے شعبے میں چین کےتجربات سےاستفادہ کررہے ہیں۔

صدرمملکت نے کہاکہ چین کے پاس شمسی اورہواسےبجلی پیداکرنےکا وسیع تجربہ ہے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایک ہفتے میں اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 2.10 کروڑ ڈالر کا اضافہ
آزاد کشمیر مذاکراتی کمیٹی کا قیام خوش آئند قرار، وزیراعظم کا اقدام جمہوری سوچ اور عوام دوستی کامظہر
بحیرہ عرب میں سمندری طوفان، کراچی میں 2 روز تک بارش متوقع
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی دن، 100 انڈیکس میں بیک وقت 3 نفیساتی حد عبور
وفاقی حکومت کا پیپلزپارٹی سے ایک بار پھر رابطہ
آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری؛ گاڑیوں کے سیفٹی اسٹینڈرز 17 سے بڑھا کر 62 کردیئے گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر