 
                                                                              جنوبی پنجاب سے ٹی ایل پی کے سابق ٹکٹ ہولڈرز نے پارٹی کی پر تشدد سیاست سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا۔ رہنمائوں نے ملک کی سلامتی اور افواجِ پاکستان کے ساتھ کھڑے رہنے کے عزم کا اظہار کیاہے۔
سابق ٹکٹ ہولڈر محمد حسین بابر نے کہاہے کہ مسلح افواج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔ ان کا کہناتھاکہ پارٹی کی جانب سے احتجاجی کال کا کوئی جواز نہیں تھا۔
انہوں نے کہاکہ بیرونی چیلنجز کے ہوتے ہوئے ملک میں احتجاج کی کال دینا غیر مناسب تھا۔ محمد حسین بابر نے کہاکہ پاکستان تاقیامت قائم رہے گا، کوئی اس کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔
ان کا کہناتھاکہ دشمن قوتوں کے عزائم کبھی پورے نہیں ہوں گے،کالعدم تحریک لبیک سے بغیر کسی دباؤ کے الگ ہو رہے ہیں۔
سابق ٹکٹ ہولڈرز نے کہاکہ کالعدم تحریک لبیک سے بغیر کسی دباؤ کے الگ ہو رہے ہیں۔ ان کا کہناتھاکہ یہ فیصلہ کسی دباؤ کے تحت نہیں شہداء کے خون کے احترام میں کیا گیا۔
اس موقع پر راؤ عارف سجاد نے کہا کہ پاکستان کسی انتشار کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ ان کا کہنا تھاکہ فلسطین میں امن قائم ہو رہا ہے، پرتشدد احتجاج کا کوئی جواز نہیں تھا۔
انہوں نے کہاکہ دشمن قوتیں پاکستان کے خلاف کھلے عام بیانات دے رہی ہیں، یہ وقت سیاست کا نہیں، قومی اتحاد کا ہے۔
سابق ٹکٹ ہولڈر کالعدم ٹی ایل پی نے کہاکہ بھارت پاکستان کے اندر عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ افواج پاکستان ہر مشکل گھڑی میں قوم کے ساتھ کھڑی ہوتی ہیں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 