Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیر خزانہ کی واشنگٹن میں اہم ملاقاتیں؛ پاک امریکا تجارتی تعلقات میں نئی پیشرفت

Now Reading:

وزیر خزانہ کی واشنگٹن میں اہم ملاقاتیں؛ پاک امریکا تجارتی تعلقات میں نئی پیشرفت
وزیر خزانہ کی واشنگٹن میں اہم ملاقاتیں؛ پاک امریکا تجارتی تعلقات میں نئی پیشرفت

واشنگٹن: وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے واشنگٹن میں آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاسوں میں شرکت کے دوران امریکی حکام اور بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے نمائندوں سے اہم ملاقاتیں کیں۔

پاکستان اور امریکا کے درمیان ٹیرف معاہدے پر مذاکرات کامیابی سے مکمل ہوئے، جس پر وزیرِ خزانہ نے اطمینان کا اظہار کیا۔

انہوں نے اس معاہدے کو دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کے ایک نئے دور کا آغاز قرار دیا۔

محمد اورنگزیب نے امریکی محکمہ خزانہ کے اعلیٰ حکام سے ملاقات میں پاکستان کی بہتر ہوتی معاشی صورتحال اور مستحکم معاشی اشاریوں پر بریفنگ دی۔

 اس موقع پر انہوں نے امریکی کمپنیوں کو تیل و گیس، معدنیات، زراعت اور آئی ٹی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت بھی دی۔

Advertisement

وزیرِ خزانہ نے امریکا-پاکستان بزنس کونسل کے رہنماؤں اور اراکین سے ملاقات میں معیشت کے استحکام اور نجی شعبے کے قائدانہ کردار پر زور دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کاروباری طبقے کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کے لیے پرعزم ہے۔

محمد اورنگزیب نے سٹی بینک کے نمائندوں سے ملاقات میں بینک کے مثبت کردار کو سراہا اور کہا کہ پاکستان تیزی سے ڈیجیٹل اختراع اور مالیاتی خدمات کا ابھرتا ہوا مرکز بن رہا ہے۔

انہوں نے آئی ایف سی کے ریجنل نائب صدر سے ملاقات میں ریکوڈک منصوبے کے مالیاتی معاملات جلد طے کرنے پر اتفاق کیا جبکہ اسلام آباد میں آئی ایف سی کے علاقائی دفتر کے قیام کا خیرمقدم کیا۔

اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر ڈاکٹر سلیمان الجاسر سے ملاقات میں وزیرِ خزانہ نے ایم 6 موٹروے کے دو حصوں کے لیے فنانسنگ کی منظوری پر شکریہ ادا کیا۔

دونوں رہنماؤں نے پولیو کے خاتمے اور تیل فنانسنگ سہولت میں تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

Advertisement

مزید برآں پاکستان اور اسلامی ترقیاتی بینک کے درمیان نئے “کنٹری انگیجمنٹ فریم ورک” کی تیاری پر بھی اتفاق ہوا، جو مستقبل کے اقتصادی تعاون کی بنیاد فراہم کرے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہم امن کیلئےصدر ٹرمپ کے منفرد کردار کی تعریف کرتے رہیں گے، وزیرِاعظم
پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں سیز فائر کے باوجود سردمہری برقرار
افغان طالبان کی بلااشتعال جارحیت کیخلاف پوری قوم متحد؛ پاک فوج سے اظہار یکجہتی
پاکستان کے اصلاحاتی ایجنڈے اور عالمی معاشی تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں میں بڑی پیش رفت
جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے، وزیر دفاع کا دشمن کو سخت پیغام
پاک افغان بارڈر پر مادر وطن کے شہید 12 جوانوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر