Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسرائیلی جارحیت؛ صمود فلوٹیلا پر موجود تمام کارکنان کو فوری رہا کیا جائے، پاکستان

Now Reading:

اسرائیلی جارحیت؛ صمود فلوٹیلا پر موجود تمام کارکنان کو فوری رہا کیا جائے، پاکستان
اسرائیلی جارحیت؛ صمود فلوٹیلا پر موجود تمام کارکنان کو فوری رہا کیا جائے، پاکستان

اسلام آباد: پاکستان کی جانب سے گلوبل صمود فلوٹیلا کو اسرائیل کی جانب سے روکنے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ پاکستان گلوبل صمود فلوٹیلا کو اسرائیل کی جانب سے روکنے کی شدید مذمت کرتا ہے، فلوٹیلا میں 40 سے زیادہ سول جہاز شامل تھے،فلوٹیلا تقریباً 500 امدادی کارکنوں کے ساتھ محصور غزہ کے عوام کے لیے نہایت ضروری امداد پہنچانے جا رہا تھا۔

پاکستان کی جانب سے کہا گیا کہ کارکنوں کی غیر قانونی گرفتاری اسرائیل کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے، اسرائیلی اقدام س سے معصوم شہریوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ گئی ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسرائیلی جارحیت کے باعث 20 لاکھ سے زیادہ فلسطینیوں کو شدید مصائب اور محرومیوں کا سامنا ہے، انسانی امداد کو جان بوجھ کر روکنا اسرائیل کی جانب سے قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے، اسرائیل بطور قابض چوتھے جنیوا کنونشن کی سنگین خلاف ورزیوں کا مرتک ہو رہا ہے۔

مزید پڑھیں: اسرائیلی فوج کا امداد لے کر غزہ جانے والے ’گلوبل صمود فلوٹیلا‘ پر حملہ

Advertisement

پاکستان نے تمام مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں فوری، غیر مشروط اور مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ غزہ کی غیر قانونی ناکہ بندی کو ختم کیا جائے اور فلسطینی شہریوں تک انسانی امداد کی بلا رکاوٹ فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ صمودفلوٹیلا پر موجود تمام انسانی ہمدرد کارکنوں اور رضاکاروں کو فوری رہا کیا جائے اور بین الاقوامی قانون بشمول انسانی قانون اور انسانی حقوق کے قانون کا مکمل احترام کیا جائے۔

انکا کہنا تھا کہ اسرائیل کو بین الاقوامی قوانین کی بار بار خلاف ورزیوں پر جوابدہ  قرار دے، پاکستان فلسطینی عوام کے lUyغیر متزلزل حمایت اور یکجہتی کا اعادہ کرتا ہے۔

دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان ناقابل تنسیخ حقِ خود ارادیت  کے لیے فلسطینی عوام کے ساتھ ہے، پاکستان 1967 کی سرحدوں کے مطابق  آزاد، خودمختار اور فلسطین کا حامی ہے جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آزاد کشمیر کی خراب صورتحال پر وزیراعظم کا سخت نوٹس؛ پرامن رہنے کی اپیل
شہر قائد میں آج سے سمندی ہوائیں بحال، ہلکی بارش کا امکان
پاکستان کی ’’صمود غزہ فلوٹیلا‘‘پر اسرائیلی افواج کے حملے کی شدید ترین مذمت
سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں، وزیراعظم اور وزیرداخلہ کا خراج تحسین
فہد ہارون کی یوسف رضا گیلانی سے ملاقات، ڈیجیٹل میڈیا کے شعبے میں پیش رفت سے آگاہ کیا
فورسز کی بلوچستان میں تابڑ توڑ کارروائیاں، 13 بھارتی اسپانسرڈ دشتگرد واصل جہنم، 2 جوان زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر