
بھارت نے پھر کوئی حماقت کی تو جواب نیا ، تیز، فیصلہ کن اور تباہ کن ہوگا۔ افواج پاکستان نے بھارتی سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کے اشتعال انگیز، جنگجویانہ بیانات پر دو واضح وارننگ دیدی۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاکہ بھارتی سکیورٹی قیادت کے جارحانہ بیانات تشویش کا باعث ہیں۔
بھارتی بیانات من گھڑت بہانے بنا کر جارحیت کو دعوت دے رہے ہیں۔ دنیا بھارت کی سرحد پار دہشت گردی کا اصل چہرہ تسلیم کر چکی ہے۔
اس سال بھارت کی کارروائی نے 2 ایٹمی طاقتوں کو جنگ کے دہانے پر کھڑا کیا۔ بیان میں کہاگیاکہ بھارت اپنے تباہ شدہ لڑاکا طیاروں اور پاکستان کے تباہ کن ہتھیار بھول گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی دفاعی قیادت کی اشتعال انگیز زبان کے پیش نظر سخت خدشات ہیں،اگر نئی لڑائی ہوئی تو پاکستان بلا جھجھک بھرپور جواب دے گا۔
افواج پاکستان کا کہناہے کہ پاکستانی افواج ہر کونے تک لڑائی لے جانے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جغرافیائی ‘محفوظ علاقہ’ کا تصور ختم کیا جائے گا
‘پاکستان مٹا دینے’ کی بات کا جواب باہمی مٹانے جیسا ہو گا ۔ بھارت کو خبردار کیا جاتا ہے خطے میں امن و استحکام خطرے میں ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News