
جی ٹو جی فریم ورک کے تحت متحدہ عرب امارات کی انٹرنیشنل ہولڈنگ کمپنی اور حکومت پاکستان کے درمیان فرسٹ ویمن بینک کی نجکاری کے معاہدے پر دستخط کر دیے گئے۔
معاہدے کے تحت بینک کے 82.64 فیصد شئیرز ایک کروڑ 46 لاکھ ڈالرز میں فروخت کیے جائیں گے۔
دستخط کی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر، چیئرمین ٹو پوائنٹ زیرو شیخ زید بن ہمدان بن زید النہیان، وفاقی وزراء اور اعلیٰ سرکاری حکام نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے معاہدے کو خوش آئند قرار دیا۔ انہوں نے کہاکہ مشترکہ منصوبے دونوں ممالک کے مفاد میں ہیں۔
ان کاکہناتھاکہ جی ٹو جی فریم ورک کے تحت طے پانے والا معاہدہ ایک اچھے سفر کا آغاز ہے۔
انہون نے کاہکہ مزید منصوبے بھی پائپ لائن میں ہیں،جو سرکاری ملکیتی ادارے فعال طریقے سے کام نہیں کر رہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ یہ دو برادر ممالک کے درمیان خوشی، خوشحالی اور ترقی کے سفر کا آغاز ہے۔
انٹرنیشنل ہولڈنگ کمپنی کےسی ای او سید بصر شعیب نے کہا کہ بینکاری کے شعبے میں یہ پاکستان میں پہلی ٹرانزیکشن ہے۔
انہوں نے کہاکہ یہ ابھی آغاز ہے اس کے بعد مزید ٹرانزیکشنز بھی ہوں گی۔ ان کا کہناتھاکہ ہمارا گروپ پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔
ان کا کہناتھاکہ معدنیات کے شعبے میں ہم نے پہلے ہی ایکسپلوریشن کا کام شروع کر دیا ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News