Advertisement
Advertisement
Advertisement

پیپلزپارٹی آزاد کشمیر میں اپنا وزیر اعظم لائے گی ، بڑی بیٹھک میں حتمی فیصلہ کر لیا گیا

Now Reading:

پیپلزپارٹی آزاد کشمیر میں اپنا وزیر اعظم لائے گی ، بڑی بیٹھک میں حتمی فیصلہ کر لیا گیا
پیپلزپارٹی آزاد کشمیر میں اپنا وزیر اعظم لائے گی ، بڑی بیٹھک میں حتمی فیصلہ کر لیا گیا

پیپلزپارٹی آزاد کشمیر میں اپنا وزیر اعظم لائے گی ، بڑی بیٹھک میں حتمی فیصلہ کر لیا گیا ۔  آزادکشمیرقانون سازاسمبلی میں تحریک عدم اعتمادلانے پراتفاق ہوا۔ صدر مملکت آصف زرداری کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں حتمی فیصلہ کرلیاگیا۔

قبل ازیں بلاول بھٹو کی  زیرصدارت پیپلز پارٹی آزاد کشمیرکی پارلیمانی پارٹی کااجلاس  ہوا تھا ۔ ذرائع  کے مطابق  تحریک عدم لانے سے متعلق حتمی فیصلہ صدرزرداری کی زیرصدارت اجلاس میں کرنے کا فیصلہ کیا گیاتھا ۔

پیپلزپارٹی تحریک عدم اعتماد سے قبل آزاد کشمیرمیں موجود سیاسی  جماعتوں سے رابطے کرے گی۔ پی پی  نے تحریک عدم اعتماد سے متعلق نمبر گیم  پورے ہونے کا دعویٰ کیاہے ۔

بڑی بیٹھک

بعدا ازاں صدر آصف زرداری کی زیر صدارت ایوان صدر بری بیٹھک ہوئی ۔ جس میں فیصلہ کیاگیا کہ پیپلزپارٹی آزاد کشمیر میں اپنا وزیر اعظم لائے گی۔

Advertisement

شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے آزاد کشمیر میں حکومت بنانے کی منظوری دے دی ۔  پیپلز پارٹی کا آزاد کشمیر میں حکومت بنانے سے متعلق آج دوسرا اجلاس تھا۔

وزیراعظم کے امیدوار کے نام کا اعلان بلاول بھٹو کریں گے

چوہدری لطیف اکبر اور چوہدری یاسین کے ناموں پر غور

وزیر اعظم آزاد کشمیر کے لئے دونام سامنے آ گئے ۔ ذرائع کے مطابق چوہدری لطیف اکبر اور چوہدری یسین کے ناموں  پر غورکیا جارہاہے ۔

دونوں میں سے ایک نام کا اعلان بلاول بھٹو پیر کو کریں گے۔  وزیر اعظم آزاد کشمیر مستعفی نہ ہوئے تو تحریک عدم اعتماد کے لئے نمبر پورے ہیں۔

بڑی بیٹھک میں کون کون شامل تھا؟

Advertisement

اجلاس میں بلاول بھٹو زرداری، فریال تالپور، قمر زمان کائرہ، راجہ پرویز اشرف، اسپیکر آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف  اکبر، سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس،رکن آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری قاسم مجید اور پی پی پارلیمانی پارٹی آزاد کشمیر کے اراکین شریک تھے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بنوں میں دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام ، 20 کلو وزنی آئی ای ڈی نا کارہ بنا دی گئی
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
صدر زرداری کا شہبازشریف کو فون ، آزاد کشمیر میں حکومت بنانے پر اعتماد میں لیا
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
آزاد کشمیر میں حکومت سازی، پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں اہم ملاقات متوقع
آزاد کشمیر میں حکومت سازی، پیپلز پارٹی کو اکثریت کے لیے 27 ارکان کی حمایت درکار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر