
اسلام آباد: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مؤثر کردار کا ایک بار اعتراف کرتے ہوئے ملک کو انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب کرلیا گیا۔
پاکستان کو اقوام متحدہ میں ایک اور بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے اور پاکستان 2026 تا 2028 کی مدت کے لیے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب کرلیا گیا ہے۔
پاکستان سمیت 14 ممالک اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے نئے اراکین منتخب ہوئے ہیں۔
اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ’’اللہ کے فضل سے پاکستان انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب ہوا ہے‘‘۔
انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی پاکستان کے مؤقف اور عالمی برادری کے ساتھ تعاون کے عزم کا ثبوت ہے۔
اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کے رکن ممالک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان انسانی حقوق کے تحفظ اور فروغ کے لیے عالمی برادری کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News